پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور گرجا گھر خودکش حملے طالبان سے مذاکرات کا نتیجہ ہیں، اطہر عمران طاہر

imran atharامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے پشاور کے گرجا گھر میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام تمام مذاہب اور مسالک کے مقدسات کے احترام اور تقدس کا پیغام دیتا ہے، جو لوگ مساجد، امام بارگاہوں، مزاروں اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے کرتے ہیں وہ اسلام کے نہیں بلکہ شیطان کے پیروکار ہیں۔ اُنہوں نے پشاور کے گرجا گھر میں ہونے والے انسانیت سوز واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں مسیحی برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پشاور کے گرجا گھر میں ہونے والے خودکش حملے طالبان سے مذاکرات کا نتیجہ ہیں، چرچز میں ہونے والے یہ خودکش حملے اُن سیاست دانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہیں جنہوں نے دن رات طالبان سے مذاکرات کی رٹ لگائی ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ان شرپسند اور دہشت گرد عناصر سے پاکستان کا وجود خطرے میں ہے، حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے مذمتی بیانات کی بجائے اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button