اوستہ محمد :تکفیری وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ سے فعال شیعہ مراد لاشاری شہید
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے محمد مرادلاشاری کے قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے ، انہوں نے مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کر نے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد شہید مراد لاشاری کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔،