پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او پاکستان کا سالانہ کنونشن شروع، اسکاﺅٹس سلامی سے آغاز

iso scoutآئی ایس او پاکستان کا بیالیسواں سالانہ مستضعفین جہاں کنونشن لاہور کے جامعہ المنتظر میں شروع ہو گیا ہے۔ کنونشن کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز اسکاﺅٹس کی سلامی سے ہوا، امامیہ اسکاﺅٹس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اطہر عمران طاہر، سینئر بردار فدا حسین اور نثار ترمذی بھی موجود تھے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی ایس او صالح اور باکردار و باشعور طلباء کی تنظیم ہے جس نے اصلاح معاشرہ میں بھرپور انداز میں کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ بات فخر کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ معاشرے میں جتنے بھی فلاحی منصوبے ہیں یا جو معاشرے کی بہود اور ملت کے مفاد میں کام کئے جا رہے ہیں ان کے پیچھے آئی ایس او کی سوچ کار فرما ہے۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ آئی ایس او کی خدمات بطور طلبہ تنظیم تعلیمی اداروں تک ہی محدود نہیں بلکہ آئی ایس او نے ملت کی رہنمائی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اس بات پر فخر ہے کہ آئی ایس او پاکستان جیسی تنظیم اس کے باس ہے اور آئی ایس او پاکستان کے نوجوانوں جسیے نوجوان ہماری ملت کا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او اسلامی انقلاب کی نقیب ہے اور امام خمینی رہ کی پاکستان میں سفیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی رہ کا قول ہے کہ حق کی تلاش اور پہچان کے بعد ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھ جانا حق کی توہین ہے۔ الحمد للہ آئی ایس او نے حق کی پہچان کی اور اس کے فروغ کے لئے مصروف عمل ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے اسکاﺅٹس کے جذبہ حب الوطنی اور ان کی پاکستان کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ امامیہ اسکاﺅٹس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہر مصیبت کی گھڑی میں امامیہ اسکاﺅٹس نے قوم کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا زلزلہ ہو یا پنجاب اور سندھ کا سیلاب، امامیہ اسکاﺅٹس نے اپنی خدمات پیش کرکے اور بلاتفریق قوم کی خدمت کرکے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت کو آئی ایس او پر فخر ہے اور آئی ایس او کو امامیہ اسکاﺅٹس پر ناز ہے۔ تقریب سے امامیہ چیف اسکاﺅٹس نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button