پاکستانی شیعہ خبریں
فاطمہ حسینی آئی ایس او شعبہ طالبات کی دوبارہ مرکزی صدر منتخب
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان شعبہ طالبات کے سالانہ کنونشن میں آئی ایس او کی طالبات نے ووٹنگ کے ذریعے نئے سال کے لئے خواہر فاطمہ حسینی کو دوبارہ مرکزی صدر منتخب کر لیا۔ خواہران کا کنونشن فیصل ٹائون العمران سکول میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے آئی ہوئی طالبات نے شرکت کی اور نئے سال کے لئے خواہر فاطمہ حسینی کو مرکزی صدر منتخب کر لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آپ خواہران نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے جس ذمہ داری کو ایک بار پھر میرے سپرد کیا ہے، میں کوشش کروں گی کہ آپ کے معیار پر پورا اترتے ہوئے کار زینبی کو مزید بہتر انداز میں ادا کرسکوں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او شعبہ طالبات کی ذمہ داری یقیناً اہمیت کی حامل ہے اور اس حوالے سے میں بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گی۔