پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ ساجد نقوی کا چھ روزہ دورہ عظمت شہداء مکمل

sajid naqvi visit gilgitاسلامی تحریک پاکستان اور شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی اپنے چھ روزہ دورہ عظمت شہداء گلگت مکمل کرکے ضلع استور میں آخری دن گزار کر اور عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ دیوسائی کے راستے سے اسکردو روانہ ہو گئے۔ جہاں سے وہ واپس اسلام آباد روانہ ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق چھ روز تک جاری رہنے والے اس دورے میں سربراہ ایس یو سی کے سربراہ کے ہمراہ علامہ ناظر تقوی، علامہ مظہر علوی، علامہ عارف واحدی، علامہ جعفر سبحانی، مرکزی ناظم جے وائی پی اظہار بخاری اور مرکزی صدر جے ایس او ساجد علی ثمر بھی شامل تھے۔ اس دوران پہلے روز گلگت ائیر پورٹ پر علامہ ساجد نقوی کا فقید المثال استقبال کیا گیا جبکہ اسی روز مرکزی امامیہ جامع مسجد روڈ گلگت پر عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس منعقد ہوئی۔

دوسرے روز سرینا ہوٹل گلگت میں اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، تیسرے روز دنیور کے مقام پر عظمت شہداء کانفرنس منعقد ہوئی، چوتھے اور پانچویں روز ضلع ہنزہ نگر کا دورہ شروع ہوا اور ضلع ہنزہ نگر کے مختلف مقامات، غلمت، چھلت، علی آباد، مرتضی آباد، نگر خاص اور دیگر مقامات پر جگہ جگہ مختلف عوامی اجتماعات منعقد کئے گئے جبکہ عوام نے علامہ ساجد نقوی کا پرتپاک استقبال کیا۔ چھٹے اور آخری روز علامہ ساجد نقوی وفد کے ہمراہ ضلع استور کے دورے پر روانہ ہوئے جہاں مختلف اجتماعات سے خطاب کرنے کے بعد اطلاعات کے مطابق وہ اسکردو روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے بذریعہ جہاز وہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ یہ علامہ ساجد نقوی کا دو سال بعد گلگت اور مضافاتی علاقوں کا تفصیلی دورہ تھا جس میں وہ اعلٰی سطحی ملک گیر وفد کیساتھ پہنچے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button