پاکستانی شیعہ خبریں

طالبان سے مذاکرات کیلئے سلفی علماء کا وفد تشکیل دینا دہشتگردوں کو بچانے کی کوشش ہے، سنی اتحاد کونسل

sicسنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل طارق محبوب، مرکزی فنانس سیکرٹری پیر محمد اطہر القادری، صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید رضوی، صوبائی چیف آرگنائزر صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کیلئے مخصوص مسلک (وہابی سلفی) کے علماء کے وفد کی تشکیل ریاست مخالف دہشتگردوں کو بچانے کی کوشش ہے، اس عمل سے فرقہ واریت پھیلے گی، طالبان سے مذاکرات سے پہلے تمام مسالک کے علماء کو اعتماد میں لیا جائے اور دہشتگردی کے شکار مکاتب فکر کو مشاورتی عمل میں شریک کیا جائے، حکومت ملک کے اکثریتی، پرامن اور محب وطن مکتبۂ فکر کو مسلسل نظرانداز کر رہی ہے، جس کی وجہ سے اہلسنّت کی صفوں میں اضطراب اور تشویش بڑھ رہی ہے۔ قائداعظم کا ساتھ دینے والے اہل حق کو دیوار سے نہ لگایا جائے۔ پاکستان بنانے والے ہی پاکستان بچا سکتے ہیں اور صوفیا کے ماننے والے ہی ملک کے اصل خیرخواہ ہیں۔ حکومت پرامن مکاتب فکر کو اہمیت نہ دے کر دہشتگردی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button