پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت میں اتحاد امت کانفرنس کے انعقاد سے امن دشمن قوتوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے، علامہ عارف واحدی

shia ulma cuncilاسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی سے مرکزی دفتر ایس یو سی راولپنڈی میں صدر شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن علامہ شیخ مرزا علی نے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں راہنماوں نے سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور ایس یو سی کے اعلی سطحی وفد کے حالیہ کامیاب و تاریخی دورہ گلگت کو اہم سنگ میل اور کارکنان کی شب و روز محنت اور جوش و جذبے کا نتیجہ قرار دیا۔ اس موقع پر علامہ عارف واحدی نے گلگت میں منعقد ہونے والی اتحاد امت کانفرنس کو گلگت بلتستان کے امن و امان کیلئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد سے امن دشمن قوتوں کی حوصلہ شکنی جبکہ محب وطن اور امن دوست عوام کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور شیعہ علما کونسل گلگت ڈویژن نے نہایت مناسب وقت میں اس کانفرنس کا انعقاد کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ گلگت بلتستان میں مستقل قیام امن اور اتحاد بین المسلین کے فروغ کیلئے کون کتنا سنجیدہ ہے۔ اس موقع پر علامہ عارف واحدی نے اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کی مرکزی کابینہ اور چاروں صوبوں کی طرف سے بھرپور اور کامیاب دورے کے انتظامات کرنے پر علامہ شیخ مرزا علی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button