پاکستانی شیعہ خبریں

رانا ثناء اللہ کے دہشت گرد کالعدم تنظیموں سے گہرے مراسم ہیں، لاہور بار

awan adalلاہور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر وکلاء نے سیکورٹی کے ناقص انتظامات اور ممکنہ دہشت گردی سمیت عدم تحفظ کے باعث ماتحت عدالتوں میں جزوی بائیکاٹ کیا۔ لاہور بار نے کل ہڑتال کی اپیل کی تھی کل بھی لاہور سمیت پنجاب بھر میں جزوی ہڑتال ہی رہی۔ وکلا نے غیر معینہ مدت کے لئے بائیکاٹ کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ کے دوران احاطہ عدالت اور کمرہ عدالت میں رونما ہونے والے مسلسل پانچ واقعات نے وکلا اور جوڈیشل افسروں کو خوف زدہ کر دیا ہے۔ عدالتوں کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل لاہور بار کامران بشیر مغل، سیکرٹری چودھری ندیم گجر اور سینئر نائب صدر نے کہا کہ رانا ثناء اللہ وکلا اور حکومت کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ راناثناء اللہ کے کالعدم اور دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ گہرے مراسم ہیں۔ اگر کوئی وکیل دہشت گردی کا نشانہ بنا تو اس کے ذمہ دار رانا ثنا اللہ ہی ہوں گے اور لاہور بار ایسوسی ایشن مدعی بن کر ان کے خلاف مقدمہ درج کروائے گی۔ وکلا رہنماؤں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انتظامیہ اور اعلیٰ افسروں کو طلب کر کے عدالتوں کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومت خود چاہتی ہے عدالتوں میں دہشت گردی ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button