پاکستانی شیعہ خبریں

عظمت ولایت کانفرنس ولائیوں کی امیر المومنین علیہ السلام سے عقیدت کا مظہر ہو گی، علامہ راجہ ناصر عباس

raja nasir10عوام ایسے ملک میں زندگی بسر کر رہے ہیں جس کے سیاستدان کرپٹ اور ادارے دہشت گرد وں کے سرپرست ہیں ، 50ہزار بے گناہوں کے قاتلوں سے مذاکرات کی اجازت آئین بھی نہیں دیتا، جس فوج کے 10,15جوان روز دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ رہے ہو ں اس فوج کو سپہ سالار کیسے مذاکرات کی حمایت کر سکتا ہے ، تاریخ کے بزدل ترین حکمران پاکستانی عوام پر حکومت کر رہے ہیں ، کربلا غدیر کی جانب دعوت کا نام ہے ، ہم نے مکتب کی کربلائی طاقت کے ذریعے وقت کے یزیدوں ، فرعونوں اور نمرودوں کو شکست فاش دینی ہے ، عظمت ولایت کانفرنس ولائیوں کی امیر المومنین علیہ السلام سے عقیدت کا مظہر ہو گی ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عظمت ولایت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے جامع مسجد مصطفی عباس ٹاؤن کراچی میں نماز مغربین کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ، وزیر اعظم صاحب الیکشن سے قبل عوام سے کیئے گئے کسی ایک وعدے کو بھی پو را نہیں کر سکے ، آئی ایم ایف کی خیرات سے نجات کے نعرے عوام کے لئے محض دھوکہ ثابت ہو ئے ،نو منتخب وزیر اعظم 5ماہ میں ہی آئی ایم ایف کے در پر کشکول لئے بیٹھے ہیں ، اور عوامی جذبات و احساسات اور قومی غیرت و حمیت کا جنازہ نکال رہے ہیں، عوام کی مشکلات حل کر نے کے بجائے ان میں اضافہ نواز لیگ کا ایجنڈہ ہے ،دہشت گردی کے نتیجے میں وطن عزیز کا قومی وقار خاک میں ملتا جا رہا ہے ، حکمران دہشت گردوں سے دشتہ داریاں مظبوط کر نے کی تمنا رکھے بیٹھے ہیں ۔عوام کی آخری امید افواج پاکستان ہیں ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے فوج قدم آگے بڑھائے ، عوام شانہ بشانہ کھڑی ہو گی ۔

ان کامذید کہنا تھا کہ حالات کی انتہائی کشیدہ صورتحال اور مظالم کے پہاڑ توڑے جانے کے باوجود ہم نے ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا ، کبھی کسی ملک دشمن قوت کے آلہ کار نہیں بنے ، جب کبھی وطن کی عزت و حرمت کی بات آئی ہم صف آول میں نظر آئے ہزارون شہداء کا خون ہماری حب الوطنی کا گواہ ہے ، پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے خون کے آخری قطرے تک میدان میں حاضر رہیں گے، عظمت ولایت کانفرنس پاکستان کے داخلی و خارجی مسائل کی ترجمانی کر ے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button