عزاداری کے جلوسوں سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، علامہ عبدالخالق اسدی
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں امن کا درس دیتا ہے، لیکن ساتھ ہی حق پر قربان ہونے کا درس بھی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ذاکر، واعظ اور عالمِ دین کو کسی بھی جگہ واعظ کرنے کیلئے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں، بہتر ہے کہ وزیر موصوف ماحولیات پر توجہ دیں اور ماحولیاتی آلودگی کی طرح مذہبی آلودگی پھیلانے کی کوشش نہ کریں۔ وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کوئی بھی آمر ہمیں عزاداری امام حسین (ع) سے نہیں روک سکا۔ وزیر موصوف کا یہ بیان فرقہ واریت کو ہوا دے گا اور انہوں نے فرقہ واریت کو پھیلانے کی مذموم کوشش کی ہے۔