آسمان امامت کے گیارھویں آفتاب کی نور افشانی
دنیا بھر میں فرزندرسول امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پرجشن اور میلاد کی محافل کا انعقاد کیا گیا شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران سراپا جشن ونورہے اس پرمسرت موقع پرایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں خاص طورپرمشہد مقدس اورقم المقدسہ میں حضرت امام رضاعلیہ السلام کے حرم مطہراورجناب معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے روضہ اطہرمیں محفل میلاد کا شانداراہمتام کیا گیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دسیوں ہزارکی تعداد میں زائرین نے کل رات سے لے کرآج تک ان مقدس مقامات پرحاضری دے کرامام
حسن عسکری علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ان عظیم ہستیوں کومبارکباد پیش کی ۔ اس کے علاوہ ایران کے سبھی شہروں کی مساجد اورامامبارگاہوں میں امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے محفل جشن ونورکا سلسلہ جاری ہے اس موقع پرذاکرین اورشعراء کرام اپنے اپنے مخصوص اندازمیں اس امام علیہ السلام کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں پرروشنی ڈال رہے ہیں ۔واضح رہے کہ 8 ربیع الثانی سنہ 232 ھ ق کو فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری (ع) کی مدینے میں ولادت ہوئی ۔ آپ (ع) نے اپنے والد حضرت امام علی نقی (ع) کے ساتھ عباسی حکومت کی طرف سے جبر اور دباؤ کے تحت عراق کے شہر سامرّہ ہجرت کی ۔ تقریباً 13 سال کے عرصے تک وہاں رہے اوراپنے والد گرامی سےکسب فیض کیا ۔حضرت امام حسن عسکری (ع) نے اپنے والد حضرت امام علی نقی (ع) کی شہادت کے بعد تقریباً 5 سال سے زیادہ مدت تک مسلمانوں کی ہدایت و امامت کے فرائض انجام دیئے ۔ اس پرمسرت موقع پرشیعت نیوز بھی حضرت ولی عصر عج اللہ تعالی فرجہ الشریف اوراپنے تمام سامعین وقارئین کی خدمت میں دلی ہدیہ تبریک وتہنیت پیش کرتا ہے