مضامین

شہدائے روز اربعین امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت ،سینکڑوں عزادار وں کی شرکت

shiite_shohda

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں واقع قبرستان میں شہدائے روز اربعین امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہفتے کے روز شہر بھر سے سینکڑوں عزاداروں نے شہداء کے مزارات پر حاضری دی ،شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کالونی قبرستان میں مدفون شہدائے روز اربعین کے مزارات پر سینکڑوں عزاداروں نے حاضری دی اور شہدائے ملت جعفریہ کو ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر علاقائی انجمنوں کے علاوہ ہر

 شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور شہدائے اربعین کی عظیم قربانی کی یاد میں چراغاں کیا جبکہ بعد ازاں ماتم داری اور نوحہ خوانی بھی کی گئی ،عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام نے شہدائے اربعین کے مزارات پر عہد کیا کہ عزاداری کے عظیم مشن کو جاری و ساری رکھیں گے اور اس راہ میں جتنی بھی قربانی دینا پڑی دریغ نہیں کیا جائے گا۔

 

اس موقع پرامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچیہ ڈویژب کے صدر ذین انصاری نے شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا شہداء کا خون کبھی رائگاں نہیں جاتا اور ہم شہدائے عاشور اور شہدائے اربعین امام حسین علیہ السلام کے قاتلوں کی عدم گرفتاری تک سراپا احتجاج رہیں گے ،اور حکومت سے مطالبہ کرتے رہیں گے کہ سفاک قاتلوں کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔اس موقع پر قبرستان میں دعائے کمیل کی تلاوت بھی کی گئی ،دعائے کمےل کی تلاوت برادر شجاع رضوی نے کی جبکہ کراچی کے مشہور و معروف منقبت خواں اور نوحہ خواں حضرات میں شاہد بلتی ، مختار فتحاپوری،ہاشم رضا،عاطر اور کمسن ناصر رضا نے شہداء کو اپنے کلام کے ذرےعے خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button