پاکستانی شیعہ خبریں

ملک بھر میں عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سےملک بھر میں مجالس عزا کا انعقاد

ya_hussain_a_s_18-other

ملک بھر میں عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے راول پنڈی ،اسلام آباد،لاہوراور کراچی سمیت دیگر شہروں میں مجالس عزا کا انعقاد،اور علماء و ذاکرین کا مجالس سے خطاب۔ ملک بھر میں یکم محرم الحرام کو اسلام آباد،راولپنڈی،لاہوراور کرچی سمیت دیگر شہروں میں مجالس عزاء منعقد ہوئیں۔راولپنڈی اسلا م آباد میں مرکزی مجلس عزا مرکزی امام بارگاہ G-6/2میں منعقد ہوئی جس سے خطاب علامہ عباس کمیلی نے کیا،جبکہ کراچی میںنشتر پارک میںمرکزی مجلس عزاء سے مولانا تقی ہادی شاہ نے کیا

،اس کے علاوہ دیگر علماء و ذاکرین میں،جناب ڈاکٹر کلب صادق، مولانا ذکی باقری،مولانا حسن ظفر نقوی،علامہ آفتاب حیدر جعفری،علامہ نثار قلندری،علامہ فرقان حیدر عابدی،مولانا غلام عباس رئیسی،مولانا محمد علی حسینی،علامہ جعفر رضا نقوی ،مولانا محمد علی نقوی شامل ہیں جنہوں نے مختلف مقامات پر مجالس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے فلسفہ عزاداری ،مقصد عزاداری و مقصد امام حسین علیہ السلام اور شہادت جیسے روح افزاں موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے سیر ت امام حسین علیہ السلام اور کربلا کی حقیقیت کو بیان کیا۔ علامہ عباس کمیلی نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے اور دنیا بھر میں ہر ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا کربلا جانا اور دشمن اسلام بمع اہل و عیال مقابلہ کرنااس بات کی غمازی کرتا ہے اورامت مسلمہ کو درس دیتا ہے کہ جب کبھی بھی اسلام پر کڑا وقت آئے تو امت مسلمہ ہر قربانی کے لئے تیار رہے۔مولانا حسن ظفر نقوی نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس پر خطر دور میں ک جہاں ہر طرف یزیدوں کی اولادوں نے ملک پاکستان میں دہشت گردی کو عام کر رکھا ہے اور مملکت و اسلام ناب محمدی کو بدنام کر رہے ہیں وہاں ملت تشیع سید الشہداء کی عزاداری میں مصروف عمل بھی ہے انہوں نے کہا کہ ہر دور میں یزیدیوں نے عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام پر حملے کئے ہیں اور یہی وہ بات ہے کہ جس سے ایک عزادار کا جوش و جذبہ میں اضافہ ہوتا ہے نہ کہ کمی،انہوں نے کہا کہ شہادت ہمارا ورثہ ہے اور ہمیں شہادت کی آرزو کرنی چاہئیے تا کہ کل بروز قیامت سید الشہداامام حسین علیہ السلام کی شفاعت نصیب ہو۔مولانا ذکی باقری نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ پر مشرق و مغرب سے یلغار ہو رہے اور امت کو زیادہ خطرات لا حق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں امت کے لئے عظیم درس دیا کہ صراط مستقیم ہی کامیاب راستہ ہے اگر ادھر ادھر کی راہ اختیار کی تو نقصان ہے۔اس کے علاوہ دیگر مجالس عزاء میں علماء و ذاکرین نے فلسفہ عزاداری،فلسفہ شہادت،اخلاقیات،اور مختلف موضوعات پر مختلف مقامات پر خطاب کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button