پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان:ملک بھر میں محرم الحرام کے چوتھے روز عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزاء و عزاداری انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منعقد ہوئیں۔

roza_e_imam_hussain_as

کراچی (ش ن ) ملک بھر میں محرم الحرام کے چوتھے روز عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزاء و عزاداری انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منعقد کی گئیں۔ اسلام آباد،پشاور،کوہاٹ،ہنگو،پاراچنار،لاہور،ملتان،فٰیصل آبادد،سرگودھا،گوجرانوالہ،حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ اور کراچی کے علاوہ ملک بھر کے میں مجالس سید الشہدا مام حسین علیہ السلام بھرپورعقیدت واحترام اور جوش و خروش سے منعقد کی گئیں جبکہ مجالس عزاء سے خطاب علامہ تقی ہادی شاہ،علامہ عباس کمیلی،مولانا

  جواد نقوی،مولانا غلام عباس رئیسی،علامہ طالب جوہری،مولانا حسن ظفر نقوی،مولانا شہنشاہ نقوی،مولانا جواد ہادی،مولانا ذکی باقری،مولانا آغا عالم عارفی ،علامہ آفتاب حیدر جعفری،علامہ فرقان حیدر عابدی،علامہ جعفر نقوی،مولانا محمد علی نقوی علامہ گلفام حسینی ،علامہ کمال حیدر رضوی،علامہ ذوالفقار نقوی،علامہ ناصر عباس،مولانا ظہور حسین اور دیگر نے کیا۔ راول پنڈی و اسلام آباد میں مرکزی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ ملت جعفریہ ایک عظیم ملت ہے تاریخ گواہ ہے کہ اس ملت نے اسلام اور مملکت کی عزت و حمیت کی بقاء کے لئے بھرپور قربانیاں دی ہیںاور آئندہ مستقبل میں بھی اس سے گریز نہیںکیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کرم ایجنسی میں ایک اور حسینی جوان نے سنت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام ادا کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ طالبان دہشت گرد نے کہ جو دراصل یزیدیت کے پیروکار ہیں حسینیت کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف عمل ہیں اور دوسری طرف مملکت پاکستان کو عدم استحکام کر کے اپنے کانگریسی ایجنڈے اور صہیونیت پرستی کے ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حسینیوں کو شہادت کے ذریعے ہراساں نہیں کیا جا سکتا بلکہ شہادت حسینیوں کے لئے ایک شیریں جام ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ گذشتہ دو برس سے پشاور ،پارا چنار سڑک کی بندش کو کھولا جائے اور کرم ایجنسی کی آٹھ لاکھ سے زائد عوام کو طالبان دہشت گردوں سے چھٹکارا دلوایا جائے کہ جنہوں نے آئے روز لوگوں کو قتل کرنا اپنا معمول بنا لیا ہے،انہوں نے کہا کہ طالبان دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤں کی ایماء پر مملکت پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور ملک میں انارکی پھیلا کر عدم استحکام کا شکار کرنے کے در پہ ہیں انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام سے ہمیں درس ہی یہی ملتا ہے کہ ہر ظالم و جابر کے خلاف ڈٹ جائیں اور ہر مظلوم کی مدد کریں انہوں نے کہا کہ یزیدی طالبان دہشت گرد ملت تشیع کو اپنی دہشت گردانہ کاروائیوں سے ڈرانا چاہتے ہیں تا کہ عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کو نقصان پہنچائیں ،انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ لاہور میں مرکزی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ جواد نقوی نے کہا کہ آج عزاداری پر کل سے زیادہ یزیدی یلغار ہے اور ایسے ماحول میں ہماری ذمہ داری ہے کہ جہاں کہیں بھی ہوں عزاداری کے اجتماعات کو برپا کریں نہ صرف عزاداری کو منعقد کریں بلکہ عزاداری کو زیادہ فروغ دینے کی آج کہیں زیادہ ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہئیے کہ ہم پر حملہ ہو گا یا ہم مارے جائیں گے بلکہ ہماری سوچ سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی سوچ ہونی چاہئیے ہمیں سیرت امام حسین علیہ السلام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے شہادت کا انتخاب کرنا چاہئےے تا کہ ہم اصل میں حسینی کہلانے کے حق دار ہوں،انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بھی یزیدیت ١٤٠٠سال پہلے کی طرح حسینیت پر حملہ آور ہو رہی ہے ہمیں اتنی ہی طاقت سے یزیدیت کو ناکام بنا نا ہو گا ۔انہوں نے علامہ کمال حسینی کے فرزند علی مصطفی کی مظلومانہ شہادت پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ سب امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کی سازشیں ہیں لیکن ہمیں ان شہادتوں سے نئی روح حاصل ہوتی ہے۔ کراچی میں مرکزی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ تقی شاہ نے کہا کہ خدا کے بندے خدا کی وحدانیت کی پرچار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء نے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا پرچار کیا اور لوگوں کو شیطانی تعلیمات سے دور رہنے کا درس دیا ،جبکہ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کا عمل ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کے لئے باعث فخر بنا،انہوں نے کہا کہ شیطان کا کام شیطانیت کا پرچار ہے جو آج کے دور میں ہمیں خود کش حملہ آور دہشت گردوں کی صورت میں نظر آتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ خود کش دہشت گرد اصل میں شیطان کے نمائندے ہیں ان کا دور دور تک اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ یزیدی گروہ کے کارندے ہیں انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کوئی معمولی بات نہیں ہے بلکہ انسانیت کے لئے زندگی بخشنے کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا صرف حسینیت میں ہی اتنی طاقت ہے کہ وہ دور حاضر کے یزیدون سے برسر پیکار ہو سکتی ہے اور مغرب کو بھی یہ جان لینا چاہئیے کہ حسینیت سے ٹکرانے کا انجام ذلت و رسوائی ہوگا جیسا کہ آج سے ٣٢ سال قبل بھی ہوا جب حسینیت اور شیطانیت کا ٹکراؤ ہوا تو دنیا بھر کی شیطانی طاقتوں کو شکست فاش ہوئی۔انہوں نے کرم ایجنسی میں علامہ کمال حسینی کے فرزند کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا او
ر حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ملت تشیع کے خلاف طالبان دہشت گردوں کو لگام دینے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں ورنہ ملت جعفریہ اپنی حفاظت کا حق رکھتی ہے۔ کراچی میں دیگر مقامات پر مولانا ذکی باقری،مولانا غلام عباس رئیسی،علامہ آفتاب حیدر جعفری،علامہ طالب جوہری،علامہ فرقان حیدر عابدی مولانا منور نقوی،مولانا محمد علی نقوی اور مولانا عالم عارفی نے قران و اہلبیت علیھم السلام ،عظمت اہلبیت علیھم السلام ،شہادت امام حسین علیہ السلام،فلسفہ عزاداری،اخلاقیات جیسے اعلیٰ و عرفہ موضوعات پر مجالس عزاء سے خطاب کیا ۔واضح رہے کہ علامہ آفتاب حیدر جعفری نے سینٹرل جیل کراچی اور علامہ جعفر رضا نے لانڈھی جیل میں اسیران کے درمیان مجلس عزاء سے خطاب کیا۔جبکہ خواتین جیل میں محترمہ ہما جعفری نے مجلس عزاء سے خطاب کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button