پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، سینٹرل جیل میں جیمرز کی تنصیب، موبائل فون کے سگنلز بند ہونے پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

 شیعہ نیوز (کراچی) سینٹرل جیل کراچی میں نصب کئے جانے والے موبائل فون جیمرز نے اطراف کے علاقوں میں رہائش پذیر مکینوں اور کاروباری افراد کی زندگی کو بھی متاثر کر دیا ہے جس سے باعث پی آئی بی کالونی سمیت ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ایسے جیمر نصب کئے جائیں جو سینٹرل جیل کی حدود تک ہی کار آمد ہوں۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جیلوں پر ممکنہ حملوں کے پیش نظر اور جیل میں موجود خطرناک قیدیوں کے باہر کے جرائم پیشہ عناصر سے قائم نیٹ ورک کو توڑنے کے فوری اقدامات کی ہدایت پر سینٹرل جیل کی انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر جیل میں موبائل فون جیمرز نصب کئے تھے تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال کو قبل از وقت ناکام بنا دیا جائے تاہم سینٹرل جیل پر نصب کئے جانے والے موبائل فون جیمر اتنے طاقتور ہیں کہ جیل کی عمارت کے اطراف کے علاقے جس میں پی آئی بی کالونی اور نشتر بستی سمیت دیگر ملحقہ علاقے شامل ہیں، وہاں رہائش پذیر مکینوں کے بھی موبائل فون ناکارہ ہوگئے ہیں اور موبائل فون کے سگنلز جام ہونے کی وجہ سے انھیں اپنے اہلخانہ سے رابطے میں شدید مشکلات اور دقّت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ موبائل فون جیمرز سے علاقے کے کاروباری افراد بھی شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ جب کے زرائع کے مطابق  جیمرز سے جہاں جیل کے اطراف کی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے وہی اب بھی سینٹرل جیل کے اندر سے موبائل فون کے زریعے کالنگ کا سلسلہ جاری ہے اور جیل میں قید ہائی پروفائل قیدی اب بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button