پاکستانی شیعہ خبریں

گرینڈ آپریشن میں شہید ہونیوالے کانسٹیبل نجیب اللہ کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین

شیعہ نیوز (ڈی آئی خان) ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع لکی مروت کے پہاڑی سلسلے میں موجودکالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کے خلاف ڈی آئی جی عبدالغفور خان آفریدی کی قیادت میں پولیس نے گرینڈ آپریشن شروع کیا تھا۔ آپریشن کے دوران ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل نجیب اللہ کی شہادت واقع ہو گئی تھی۔ کانسٹیبل نجیب اللہ کا تعلق شاہ حسن خیل سے تھا۔ ان کے ایک اور بھائی کانسٹیبل عبدالحلیم نو محرم کو لیاقت پارک ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیوٹی کے دواران خودکش حملے میں پہلے ہی شہید ہو چکے ہیں۔ آج شہید نجیب اللہ کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن ڈیرہ میں ادا کی گئی جس میں ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی، ڈی پی او نثار علی مروت سمیت دیگر پولیس افسران اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں شہید کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button