پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ اور سنی کا ایک دوسرے کے مقدسات کی توہین کرنا جرم ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس کا انعقاد منصورہ لاہور میں کیا گیا جس میں سیکرٹری جنرل عالمی ادارہ تقریب مذاہب اسلامی ایران آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری مہمان خصوصی تھے۔ ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام ہونیوالی پریس کانفرنس کی میزبانی نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کی۔

رکن رہبری شوریٰ ایران مولانا نذیر سلامی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ نائب امرا جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم، ڈاکٹر فرید پراچہ، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ اور مختلف مکاتب فکر کے نامور علما بھی مجلس میں شریک تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں یکم جنوری کو امروہہ گراؤنڈ میں اہم اعلان کریں گے، علامہ ناظر عباس تقوی

ڈاکٹر حمید شہریاری نے اپنے خطاب میں امت کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شیعہ اہل سنت کے مقدسات کی توہین کرتا ہے، تو یہ جرم اور اسلامی شعائر کی خلاف ورزی ہے، اسی طرح ایک سنی کو بھی شیعہ کے تقدسات کو بھی نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ مغربی طاقتیں چند شیعہ اور سنی گروہوں کو پیسے اور لالچ دے کر سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ واریت پھیلاتے ہیں۔ جہلا اور دنیا پرست علما بھی اس کام میں ملوث ہیں۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے امت کو متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہمیں مل کر اللہ کی رسی کو تھامے رکھنا ہوگا اسی میں ہی ہماری دنیاوی و اخروی کامیابی ممکن ہے۔

انہوں نے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرارد یتے ہوئے منتظمین اور قائدین جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کا شکریہ ادا کیا۔ لیاقت بلوچ نے مہمان خصوصی اور دیگر علما اکرام کو منصورہ آمد پر خوش آمدید کہا اور جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے اتحاد امت کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کی۔

کانفرنس میں مولانا غضنفر عزیز، پیر سید صفدر گیلانی، آصف لقمان قاضی، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، علامہ شاہد نقوی، حافظ کاظم رضا اور دیگر علمائے کرام، مختلف مذہبی تنظیموں کے لیڈران و نمائندگان، شیوخ عظام اور مدارس کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button