پاکستانی شیعہ خبریں

حکومت سانحہ عاشورہ میںملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرے جلاؤ گھراؤ میں عزادا ر ملوث نہیں ۔

iso-logo-dastori-copy-300x300

حکومت سانحہ عاشورہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرے جلاؤ گھراؤ میں عزادا ر ملوث نہیں ۔عاشورہ پر عزادار پر امن تھے ان پر الزام نہ لگایا جائے ان خیالات کا اظہار امامیہ  اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر نے سانحہ عاشورہ کے بعد مختلف تنظیموں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ جلوس عاشورہ میں خود کش  حملے کے بعد جو جلاؤ گھراؤ کیا گیا اس مےں عزادار ملوث نہیں یہ کام اُن ہی لوگوں کا ہے جنہوں نے خود کش حملہ کیا،عزادار پُر امن تھے یہ ان پر الزام لگایا جارہا ہے  تاکہ اصل ملزمان کا چہرا چھپاےا

 جاسکے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان واقعات میں ملوث افراد کو فور ی طور پر گرفتار کیاجائے،انہوں نے کہا کہ جو لوگ عزاداری کے جلوسوں کو کم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں ان کو جان لینا چاہیئے کہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کو 1400سال پہلے بھی ختم نہیں کیا جا سکا تھا اور نہ اب کیا جا سکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہداء پہلے سے بھی زیادہ جوش و خروش اور عقیدت احترام سے منائی جائے گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button