سانحہ عاشوراکے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ۔احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں
ملک بھر میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی اپیل پر سانحہ عاشورا کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا،یوم سیاہ کی مناسبت سے ملک بھر کے تما م چھوٹے بڑے شہروں ،قصبوں اور جامعہ مساجد میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقدکی گئیں۔اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،لاہور،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،فیصل آباد،ملتان،بہاولپور،رحیم یار خان،سکھر،لاڑکانہ،نوابشاہ،دادو،نوشہرو فیروز،حیدرآباد،کوئٹہ سمیت کراچی میں بعد نماز جمہ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی گئیں ،واضح رہے کہ سانحہ عاشورا کے بعد چند زرخرید عناصر نے سانحہ
عاشورا کے اصل مجرموں کی پردہ پوشی اور ملت جعفریہ کے خلاف سازشوں کو سلسلہ جاری کر رکھا ہے ،ملک بھر میں مظاہرین سے علماء کرام ،ذاکرین،اور طلباء رہنماؤں نے خطاب کئے ،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت سانحہ عاشورا کو فراموش نہیں ہونے دیں گے اور ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ملک بھر میں منعقد ہونے والے مظاہروںاوراحتجاجی ریلیوں میں عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مظاہرین نے امریکہ ،اسرائیلکے خلاف جبکہ پاکستان میں دہشت گردی نا منظور،شیعہ سنی بھائی بھائی،طالبان مردہ باد کے نعرے لگائے بعد ازاں مظاہرین نے امریکی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے۔