پاکستانی شیعہ خبریں

یزیدی فکر کے حامیوں کی کوشش ہے کہ سانحہ عاشور کو فراموش کر دیا جاے۔فاطمہ نجفی

dsc05527 کراچی (پ۔ر)سانحہ عاشورا میں شہید ہونے والے بے گناہوں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار محترمہ فاطمہ نجفی نے کراچی پریس کلب پر منعقدہ دختران ملت جعفریہ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ قابل شرم بات ہے کہ ایک طرف تو حکومت کے کچھ لوگ سانحہ عاشورا کو دبانے کی گھناؤنی سازش میں مصروف عمل ہیں جبکہ دوسری جانب سیکوریٹی ادارے بشمول حساس ادارے ابھی تک اس کشمکش میں ہیں کہ آیا یہ دھماکہ خود کش تھا یا نصب شدہ تھا،انہوں نے کہا کہ آج بھی یزیدی فکر کے حامی  اس کوشش میں مصروف ہیں کہ وہ سانحہ یوم عاشور کے خلاف سازشیں کرکے اس کو مسخ کردیں تاکہ تاریخ کے اوراق پر یہ سانحہ رقم نہ ہوسکے اور لوگ اس کو فراموش کردیں انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ اس کوشش میں مصروف ہے کہ کسی طرح اس سانحہ کو بھلا کر مالی نقصان پر لوگوں کی توجہ چلی جائے لیکن جان لیں کہ ہم عزاداری اور عزاداران اباعبداللہ الحسین ؑ کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ان کا کہنا تھاکہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ جلوس عزاء میں دھماکہ سیکوریٹی اداروں کی نا اہلی کی وجہ سے ہوااور انتہائی شرمناک بات یہ ہے کہ سیکوریٹی ادارے اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لئے ملت جعفریہ کے بے گناہ نو جوانوں کو گرفتار کر رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کا عمل روک دے اور بے گناہ شیعہ نوجوانوںکو رہا کرے،انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو ملت جعفریہ کو ایک پلاننگ کے تحت شدید زخم پہنچایا گیا جبکہ دوسری جانب حکومتی اہلکار بشمول CCPOکراچی اور سٹی ناظم مصطفی کمال ملت جعفریہ کے ذخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے مسلسل نمک چھڑک رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم سوال کرتے ہیں ۔اے سٹی ناظم!کیا تمھارے پاس 9اپریل،12مئی اور 27دسمبر کیCCTVفوٹیج نہیں؟؟؟انہوں نے ایک اور سوال کرتے ہوئے کہا اے مصطفی کمال! کیا تمھارے پاس ان لاکھوں عزاداروں کی فوٹیج نہیں جو بم دھماکے کے بعدصدر،ایمپریس مارکیٹ اور نمائش تک جلوس عزامیں پر امن طور پر شریک تھے ؟انہوں نے کہا کہ سانحہ عاشورا میں دھماکے کے فوراً بعد مخصوص دہشت گرد عناصر نے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت بولٹن مارکیٹ اور دیگر مارکیٹوں کو جلا دیا ،انہوں نے واضح کیا کہ خود کش حملہ آور اور جلاؤ گھراؤ میں ملوث عناصر ایک ہی ہیں ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ عاشورا میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خود کش حملہ آور کسی مذہب اور دین سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ اب تو یہ بات واضح طور پر عیاں ہو چکی ہے کہ اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائیوں کے پیچھے کانگریسی اور صہیونی ایجنٹ ہیں جو کہ مملکت خداد پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کے لئے سازشیں کر رہے ہیں اور ماضی میں بھی کرتے رہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ سانحہ عاشورا کے بعد ایک منظم منصوبہ بندی کے ذریعے تاجر برادری کو نقصان پہنچانا بھی مملکت کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم تاجر برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ محترمہ فاطمہ نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ زر خرید ٹی وی اینکر اپنے نام ونمود کی خاطر ہمیشہ ملت پاکستان کو گمراہ کرتے رہے ہیں اور حسب عادت انہوں نے اس سانحہ میں بھی اپنا منفی کردار ہی ادا کیا ہے اور سانحہ عاشورا کے شہداء پر افسوس کرنے کی بجائے مالی نقصان پر اشک جوئی کی ہے ،انہوں نے کہا کہ زرخرید کامران خان اگر شہداء سے اظہار ہمدردی نہیں کر سکتے تو کم ازکم ان کو مالی نقصان پر آنسو بہانے کا بھی حق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر سے اور بالخصوص ان چند زر خرید لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ کیا اربوں روپے خرچ کرنے سے تم فہیم صدیقی کے معصوم بیٹے سمیت دیگر ٤٣ شہداء کو واپس لاسکتے ہو؟؟ انہوں نے کہا کہ جو عناصر بھی سانحہ عاشورا سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ یہ بات جان لیں کہ ملت جعفریہ کا ہر فرد بشمول بچے،جوان اور خواتین ملت جعفریہ کے دفاع کے لئے میدان عمل میںہیں اور کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ملت جعفریہ کے خلاف سازشیں کرے۔ان کا کہناتھا کہ عزادارجلوس عزاء میں کوئی ہتھیار اور بارود لے کر نہیں آتے بلکہ عزاداری سید الشہدا کے لئے آتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ 9اپریل،12مئی اور27دسمبر کے واقعات کی فوٹیج بھی منظر عام پر لائی جائے اور سٹی ناظم کو چاہیئے کہ وہ عوام کو بتائیں کہ 9اپریل ،12مئی اور7 2دسمبر کو شہر میں کیا کھیل کھیلا گیا۔انہوں نے کہا کہ 44شہداء کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے ان کا کہناتھا کہ سانحہ عاشوراکے بعد منظم پلاننگ کے تحت جلاؤ گھراؤعاشورا کے خونی واقع سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے،جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اس موقع پر دختران ملت جعفریہ کی ایک بڑی تعداد نے مظاہرے میں شرکت کی ،اور امریکہ اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے ،جبکہ مظاہرین نے شیعہ سنی اتحاد،شیعہ سنی بھائی بھائی ، دہشتگردی مردہ بادکے نعرے بھی لگائے ،بعد ازاں مظاہرین نے امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button