پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان کے پختون عوام ملت جعفریہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔رہنما عوامی نیشنل پارٹی غلام محمد بلور

img_0514-300x135

پاکستان کے پختون عوام ملت جعفریہ کے غم میں برابر کے شریک ہیںان خیالات کا ظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اوروفاقی وزیر غلام محمدبلور نے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔،واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے مرکزی رہنما غلام محمد بلورکی قیادت میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا ۔اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما

 شاہی سید ،امین خٹک سمیت دیگر نے بھی موجود تھے۔غلام محمد بلور نے کہا کہ ہمارے آنے کا مقصدصرف اورصرف ملت جعفریہ کے دکھ اورغم میں شریک ہونا ہے ان کا کہنا تھا کہ جلوس عزاء میں دھماکہ اور اس کے بعدمنظم سازش کے تحت ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانا مملکت پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی گھناؤنی سازش تھی جس کو پاکستان کے عوام نے اپنے بے مثال اتحاد اور ہم آہنگی سے ناکام بنا دیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے عوام اپس میں بھائی ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں عملاً شریک بھی ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن یہ نہی چاہتے کہ پاکستان میں استحکام نہیں چاہتے لہذاٰ پاکستان کے عوام کو بہانوں بہانوں سے لڑوانا چاہتے ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں انارکی پھیلانے والے عناصر سابق فوجی آمروں اورجرنیلوں کی باقیات ہیں کہ جن کے اثرات آج پوری قوم بھگت رہی ہے ،انہوں نے سانحہ کراچی کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ روز عاشورا کے تقدس کو پامال کیا گیا اورساتھ ہی ساتھ ایک منظم سازش کے تحت مارکیٹوں میں آگ بھی لگا دی گئی ،انہوں نے کہا کہ ہم آج یہاں اتحادو یگانگت کا درس لے کر ہی یہاں آئے ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں ملت جعفریہ کے ساتھ ہیں ،ان کا کہناتھا کہ ہم احترام مذاہب،احترام انسانیت،اوراحترام عقائد کے ساتھ ساتھ عدم تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور دہشت گردوں سے نبرد آزما ہیں۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتہائی مشکور ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کے کہ جنہوں نے آج اس دکھ اور غم کے موقع پر اپنی ہمدردیوں کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نیشنل پارٹی سے گذارش کرتے ہیں کہ سرحد میں (پاراچنار،ڈیرہ اسماعیل خان،ہنگو،کرم ایجنسی )سمیت تمام علاقوں میں امن وامان کو قائم کرے اور اس حوالے سے ہم ہر طرح سے عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں ،علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی جلوس عزاء کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ یہ بات جان لیں کہ عزاداری نہ کبھی رکی ہے اور نہ ہی رکے گی،ان کا کہناتھا کہ سرحد حکومت کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی کی ہے اس لئے ہم ان سے بھی یہی کہتے ہیں کہ وہاں پر امن کے سلسلے میں جس حد تک ممکن ہو گا ہم عوامی نیشنل پارٹی کے ہمراہ ہیں۔ سربراہ جعفریہ الائنس پاکستا ن کا کہنا تھا کہ اب یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ عاشور کے روز ہونے والا دھماکہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش تھی ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان عناصرکو فی الفور منظر عام پر لایا جائے جو اس سانحہ کے اصل ذمہ دار ہیں ،ایک سوال کے جواب میں علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ ہم سی سی پی او کی تحقیقات کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے سات روز میں تمام تحقیقات اور اصل مجرموں سے پردہ اٹھانے کا کہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک عجیب قسم کا گروہ پروان چڑھ رہا ہے جو ہر سانحہ کے بعدملک میں لوٹ مار اور جلاؤ گھراؤ میں ملوث ہوتا ہے اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے ،انہوں نے ایک مرتبہ پھر حکومت سرحد سے کہا کہ ہم کرم ایجنسی،ہنگو،پاراچنار،اورڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر علاقوں میں امن قائم کرنے کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ ہیں ،انہوں نے واضح کیا کہ ملت جعفریہ کے بے گناہ جوانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے جس پر ملت جعفریہ خاموش نہیں بیٹھے گی انہوں نے ھکومت سے مطالبہ کیا کہ شیعہ بے گناہوں کو فی الفور رہا کیا جائے اور واقعہ کے اصل مجرموں کو سامنے لایا جائے،اس موقع پر جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکریٹری سلمان مجتبیٰ ،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری شبر رضا ،علامہ آفتاب حیدر جعفری ،علامہ فرقان حیدر عابدی،علامہ جعفررضا،مولانا حسین مسعودی،مولانا محمد علی حسینیکے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ بعد ازاں سانحہ کراچی میں ہونے والے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button