پاکستانی شیعہ خبریں

بلاجواز گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، مجلس ذاکرین امامیہ – ہیئت ائمہ مساجد

quaid

ہیئت ائمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے صدر حجة الاسلام شیخ محمد حسن صلاح الدین اور مجلس ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار احمد قلندری نے اتوار کو کرا چی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوم عاشور کے مقدس جلوس عزاء کے دوران بم دھماکے اور اس کے بعد بلاجواز گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کی ہے۔ ان رہنماؤں نے بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونیوالے معصوم شہریوں کے ورثاء سے دلی ہمدردی اور شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ان کے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا

۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بم دھماکے کے فوری بعد شہید ہونے والوں کے ورثاء کے لئے 5/ لاکھ اور زخمیوں کے لئے پچاس ہزار کا اعلان کیاتھا جواب تک صرف اعلان ہی بنا ہوا ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے اس میں یقینا دو رائے نہیں کہ مارکیٹوں کو آگ لگانا محب وطن شہریوں اور عزاداروں کا کام نہیں ہمارے رہنماؤں کی جانب سے جہاں دھماکے کی مذمت کی گئی وہیں مارکیٹوں کو نذرآتش کرنے کی بھی مذمت کی گئی۔اس طرح کے اقدامات ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ یوم عاشور کے دن ہو نے والے شہداء اور ان کے ورثاء کو حکومت بھلا بیٹھی زخمی ہونے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں، شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کے معاوضے کا اب تک کچھ پتہ نہیں لیکن نذرآتش ہونیو الی مارکیٹوں کے مالکان کی امداد کے لئے حکومت اور نجی سطح پر فنڈ قائم کردیا گیا ہے سیاسی اور مذہبی لیڈر اپنی سیاسی دکان چمکانے میں مشغول ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button