پاکستانی شیعہ خبریں

بے قصور افراد کو فوری رہا کیا جائے،شیعان حیدر کرار کا مظاہرہ

protest

شیعان حیدر کرار پاکستان کے علامہ آفتاب حیدر جعفری،مولانا مرزا یوسف حسین ،مولانا یاور حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ بے گناہ افراد کو فوری رہا کیا جائے۔گرفتاریوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو کراچی کی مشہور شاہراہوں کو بند کر دیا جائے گا۔وہ اتوار کو کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے۔مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ عاشورا کے بعد منظم منصوبہ بندی کے تحت جلاؤ گھراؤ کا ایک اور مقصد پاکستان کی معیشت کو نقصان اور پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا تھا،انہوں نے کہا کہ سانحہ عاشورا کے بعد شیعہ بے گناہ جوانوں کی بلا جواز گرفتاریاں مزید انتشار و بد امنی کا باعث ہو سکتی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ عزاداروں اور ماتمی جوانوں کی گرفتاریوںکا سلسلہ فی الفور روکا جائے اور سانحہ کے حقیقی شر پسندوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،ان کا کہنا تھا کہ سانحہ عاشورا ان شر پسند عناصر کی کاروائی ہے جو مملکت خداد پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button