چہلم امام حسین علیہ السلام کے روز علماء اور شہدائے عاشور کے خانوادوںکے کفن پوش دستے مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر زین انصاری نے کہا ہے کہ عزاداری ہماری پہچان ہے اوریہی عزاداری ہے جس کی بدولت آج ہم زندہ ہیں، چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر علماء اور شہدائے عاشور کے خانوادوں کے کفن پوش دستے مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے۔شیعت نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
شمن ہمیں موت سے ڈرا کر عزاداری امام حسین علیہ السلام سے روکنا چاہتا تھا تو ہم کفن پہن کر اس جلوس میں شریک ہوں گے اور دشمن کی شکست کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آئی۔ ایس۔ او نے پانچ ہزار کفن کا بندوبست کیا ہے جوکہ آئی۔ ایس۔ او کی جانب سے کروائی جانے والی مرکزی نماز باجماعت دوران مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ پر تقسیم کئے جائیں گے۔ نماز کی اگلی صفحوں پر علماء کرام اور خانوادہ شہداء کفن پہن کر نماز ادا کریں گے، نماز کے فوراً بعد ایک احتجاجی مظاہرہ سانحہ عاشور اور یمن کے موجودہ حالات کے حوالے سے کیا جائے گا، اس کے فوراً بعد کفن پوش ملت جعفریہ جلوس کی قیادت کرتے ہوئے جلوس کو اپنے مقرر مقام تک پہنچائے گی۔