پاکستانی شیعہ خبریں

شہدا ئے سانحہ عاشور اور سانحہ چہلم کو ہمارا سلام ہے ،جلاوگھراؤدکھانے والے اب کہاں ہیں۔شہداء کی مجلس سوئم سے علامہ عباس کمیلی کا خطاب

shiite_allama_kumaili1

شہدائے سانحہ چہلم کی مجلس سوئم حسینی سفارتخانہ ملیر میں منعقد کی گئی ،مجلس عزا سے سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ عباس کمیلی نے خطاب کیا ۔مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ حسینی لشکر ایسا لشکر ہے جس میں ہر قوم اور مذہب کے لوگ موجود ہیں ،جبکہ یزیدی لشکر ایک مخصوص طبقہ ہی ہے جو مسلمانوں میں تفرقہ کی سازشیں کر رہا ہے ۔ ان کاکہناتھاکہ آج کے یزید کو پہچاننا ہو گا ، ہر دو رمیں کربلا ہے ،حسینیت اس فکر کانام ہے جو نواسہ رسول نے کربلا میں رہتی دنیا کے لئے قائم کی ، انہوںنے کہاکہ کربلا کو قیامت تک جانا ہے ، ہر دور میں سر کٹتے ہیں

 اوراہل وفا کو ہر دور میں معرکہ کربلا کاسامناہے ، علامہ عباس کمیلی نے کہاہے کہ حسینی فکر میں کوئی تفریق نہیں ہے اس میں سنی بھی ہیں ، شیعہ بھی ، مسیحی اورہندو بھی ہیں،انہوںنے کہاکہ عاشورہ کے بم دھماکے میں سنی بھی شہید ہوئے ، علامہ عباس کمیلی کاکہناتھاکہ کس کے پاس شہادت اوراسیری کا جذبہ ہے ، یہ جذبہ ہمیں کربلا سے ملا ہے ، اپنے عمل سے لبیک یا حسینؑ کہنے کے لئے تیار ہوجاؤ، اُنہو ں نے کہا کے ١٠ لاکھ سے زیادہ عزادران امام حسین علیہ السلام نے چہلم کے جلوس میں شریک ہو کراستعمار کے منہ پر طمانچہ مارا ہے اور دنیا نے دیکھا کے ہم نے اپنے شہیدوں کے جنازے کتنی شان سے اٹھائے ہیں شہداء کی اجتماعی مجلس سوئم میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،امامیہ آرگنائزیشن ،مرکزی تنظیم عزاء اور متحدہ قومی موومنٹ کے شعیب بخاری اوردیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ پاراچنار سے آغا ریاض کی قیادت ایک خصوصی وفد نے بھی شرکت کی اورشہدائے کے گھروں پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button