پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ عاشور !ٹوٹ پڑیں سب زنجیریں۔۔ گیارہ بے گناہ شیعہ اسیررہا ،سینٹر جیل لبیک یا حسین علیہ السلام کے نعروں سے گونج اٹھا

arest1

سانحہ عاشور میںہو نے والے بم دھماکے اور اس کے بعد دہشت گردوں کے منظم جلاؤ گھراؤ کے بعد کراچی میں پولیس نے کئی بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد شہر بھر میں شیعہ تنظیموں اور انجمنوں کی جانب سے احتجاجی سلسلہ جاری ہو گیا تھا۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق آج بروز جمعرات گیارہ فروری کوگیارہ بے گناہ شیعہ اسیر جوانوں کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ ابھی تک سات بے گناہ شیعہ نوجوان جیل میں ہیں ،ملت جعفریہ کے لیگل ایڈ وائزر عارف جعفری نے شیعت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج سات بے گناہ

 جوانوں کو رہا کروا لیا گیا ہے جبکہ باقی چھہ بے گناہ شیعہ جوان کل رہا کئے جائیں گے،واضح رہے کہ نو فروری کو آئی ایس او پاکستان نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھراؤ کیا تھا جہاں حکومت نے مذاکرات میں یقین دہانی کروا دی تھی کہ بے گناہ شیعہ جوانوں کو رہا کر دیا جائے گا لہذٰا آج گیارہ جوانوں کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کیا گیا ہے،رہا ہونے والوں میں منتظر نقوی،کمیل علی،محمد ابراھیم ،محمد شفیق،محمد علی،محمد رضوان،محمد جعفر،طحہٰ اکبر،سبطین شاہ،محب عباس،سید افتخار حسینشامل ہیں جبکہ جن اسیروں کو کل رہا کیا جائے گا ان میں ربان حسین،اقرار حسین ،ریاض حسین،محمد اسمعیل،باقر رضا،اور محمد علی شامل ہیں۔رہا ہونے والے جوانوں کو لینے کے لئے ایک بہت بڑی تعداد شیعیان حیدر کرار سینٹرل جیل پہنچ گئی جہاں انہوں نے اپنے جوانوں کی رہائی پر لبیک یا حسین علیہ السلام کے نعرے بلند کئے اور جلوسوں کی صورت میں گھروں تک پہنچایا ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button