پاکستانی شیعہ خبریں

شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے قصر مصیب (رضویہ)نکالا جانے والا الوداعی جلوس رات گئے خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہو گیا۔

ashura_41

آج آٹھ ربیع الاول کو شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے شہر بھر میں مجالس عزاء اور عزاداری کا سلسلہ انتہائی جوش وخروش اور عقیدت واحترام سے جاری رہا جبکہ اس سلسلہ کی مرکزی مجلس عزا قصر مصیب رضویہ میں منعقد ہوئی مجلس عزا سے خطاب علامہ ضمیر اختر نقوی نے کیا ،بعد ازاں جلوس عزا برآمد ہوئے جلوس کی نگرانی بو تراب اسکاؤٹس نے انجام سی جبکہ دیگر اسکاؤٹس گروپس نے سیکیوریٹی کے فرایض انجام دئیے،شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے نکالا جانے والا ایام عزاء کا آخری الوداعی جلوس قصر مصیب رضویہ سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے امام بار گاہ شاہ نجف (مارٹن روڈ )میں خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہو گیا،رپورٹ کے مطابق جلوس عزاء کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے جبکہ دوسری جانب شہر بھر سے لاکھوں عزاداران امام حسن عسکری علیہ السلام نے جلوس عزاء مین بھرپور شرکت کی اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو تعزیت وپرسہ پیش کیا،اس موقع پر عزاداران امام حسن عسکری علیہ السلام میں خواتین،بچوں،بوڑھوں اور نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد شریک تھی ،جوانوں نے ہاتھوں میں علم حضرت عباس بلند کر رکھے تھے جبکہ سروں پر لبیک یا حسین علیہ السلام اور لبیک یا مہدی عج فرج کی سرخ اور سبز پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں ،جلوس عزاء میں شہر کی مشہور معروف انجمنوں اور صاحب بیاضوں نے شرکت کی اور نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے جلوس عزاء کو مقررہ مقام تک پہنچایا،اس موقع پر پولیس اور رینجرز نے سیکیوریٹی کے اضافی اقدامات کر رکھے تھے تا کہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے واضح رہے کہ جلوس عزاء کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے تھے کہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کی کاروائی کو ناکام بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button