پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ میں امام بارگاہ میں دہشت گردی کی کاروائی پولیس نے ناکام بنادی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد نور الحق نے کشمیر آباد پر واقع امام بارگاہ میں گھسنے کی کوشش کی اور امام بارگاہ کی چھت پر تعینات پولیس گارڈ پر فائرنگ کی تاکہ آسانی سے امام بارگاہ میں داخل ہوسکے ۔لیکن پولیس گارڈ کی کامیاب کاروائی کے سبب ملزم اپنے منصوبے میں کامیاب نہ ہو سکا اورامام بارگاہ پر حملہ کرنے والا شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ملزم کے قبضے سے پستول برآمد کرلیا۔