پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ عاشوراو اربعین کراچی:شہدااورذخمیوں کے اہل خانہ حکومتی امداد سے تا حال محروم۔شیعت نیوز کی خصوصی رپورٹ

jaloos10-150x150کراچی میں عاشورائے حسینی علیہ السلام کے روز جلوس عزا میں ہونے والے ہولناک بم دھامکے کے نتیجہ میں پینتالیس سے زائد معصوم شہید ہوئے جبکہ 100سے زائد ذخمی ہو گئے تھے۔آھ سانحہ عاشورا کو گزرے تقریباً تین ماہ ہونے کو ہیں جبکہ اس طرح روز اربعین امام حسین علیہ السلام کو کراچی میں عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی بس پر ہونے والے بم حملے اور پھر جناح اسپتال میں ہونے والے بم حملے میں چودہ عزادار شہید جبکہ چالیس کے قریب ذخمی ہوئے تھے ،حکومت سندھ نے شہدائے عاشور اور شہدائے روز اربعین امام حسین علیہ السلام کو شہید ہونے والے  عزاداروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پانچ لاکھج روپے معاوضہ کا اعلان کیا تھا جبکہ ذخمیوں کے اہل خانہ کے لئے ایک لاکھ روپے مالی معاوضہ کی امدا کا علان کیا گیا تھا،لیکن انتہائی افسوسناک بات ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے اعلان کی گئی امداد سے تاحال شہدائے روز عاشور و اربعین کے لواحقین محروم ہیں ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روز عاشور امام حسین علیہ السلام اور روز اربعین امام حسین علیہ السلام کو ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں اور بم حملوں میں نہ صرف شیعہ بلکہ اہل سنت ،بوہرا اور عیسائی برادری سمیت ہندو افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے جو کہ سانحہ کے تین ماہ گذر جانے کے باوجود بھی حکومتی امداد سے محروم ہیں،واضح رہے کہ حکومت سندھ ایک طرف تو سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین کے اصل مجرموں کو گرفتار کرنے میں ناکا م رہی ہے جبکہ دوسری جانب اپنے کھوکھلے وعدوں سے شہدائے عاشور اور شہدائے اربعین کے لواحقین کی دل آزاری کا باعث بھی بنی ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں زیر علاج روز عاشور اور روز اربعین کے ذخمیوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے جو کہ حکومت کی نا اہلی اور غیر ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کا یہ بھی کہنا ہے کہ سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین میں شدید ذخمی ہونے والے افراد کا علاج اسپتالوں می تعطل کا شکار ہو چکا ہے ،جبکہ یہاں یہ بات واضح رہے کہ حکومت سندھ نے ذخمیوں کا علاج مفت کرنے کا اعلان کیا تھا۔لیکن دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ذخمیوں کے علاج معالجہ کے لیے بل ادا نہیں کئے جا رہے جس کی وجہ سے اسپتال انتظامیہ کو مجبوراً یہ اقدام اٹھا نا پڑ رہا ہے ۔واضح رہے کہ شہدائے عاشور کے چند لواحقین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقوم کے چیک وصول ہوئے ہیں لیکن تاحال سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین کء متعدد متاثرین کو امدادی معاوضہ ادا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ملت جعفریہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ،واضح رہے کہ سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین میں ذخمی ہونے والوں کو بھی ابھی تک حکومتی امداد نہیں ملی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button