پاکستانی شیعہ خبریں
کوہٹہ: ہزار گنجی میں فائرنگ سے تین شیعہ افراد شہید

کوہٹہ میں ہزار گنجی کے علاقے میں فائرنگ سے تین شیعہ افراد شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ ہزار گنجی (کاریز) کے مقام پر پیش آیا۔
نمائندہ شیعت نیوز کے مطابق شیعہ افراد ہزارہ ٹاون سے سبزی خرید کر اپنی گاڑی میں واپس جا رہے تھے کہ ہزار گنجی(کاریز) پر پہلے سے موجود نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں تین افراد شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ زخمی کو بولان میڈیکل کمپیلکس منتقل کر دیا گیا ہے