پاکستانی شیعہ خبریں
حکومت کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن کرے۔علامہ عباس کمیلی

سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک مملکت خداد پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لئے ہر ممکن اقدام سے گریز نہیں کیا ،قیام پاکستان کے وقت بھی ملت جعفریہ نے اپنے سرمایہ سے مملکت کی خدمت کی اور آج بھی سر گرم عمل ہے ،پاکستان کے دشمن اور نظریہ پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ مملکت پاکستان میںا ستحکام کی فضا بر قرار رہے لہذٰا ملت جعفریہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہاہے اور ملت جعفریہ کی نسل کشی کی جا رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے،لیکن افسوس تو اس بات پر بھی ہے کہ حکومت پاکستان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اولادوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے دہشت گردوں کی پشت پناہی میں مصروف عمل نظر آتی ہے اور ملت جعفریہ کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھ جا رہا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے ،کوئٹہ میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران سینکڑوں شیعہ عمائدین کو شہید کر دیا گیا لیکن آج تک ایک بھی مجرم گرفتار نہیں ہو ا،ہم صرف اور صرف پاکستان کی بقاء اور عزت کی خاطر صبر کا پیمانہ تھامے ہوئے ہیں جس کو ملت جعفریہ کی کمزوری تصور نہ کیا جائے ،اگر حکومت پاکستان نے ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والے غیر انسانی سلوک کا نوٹس نہ لیا تو ہم مجبور ہوں گے کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے مدد طلب کریں ۔؎؎؎انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری،وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی،اور افواج پاکستان کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے پر زور مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں گذشتہ پانچ سالوں سے جاری شیعان حیدر کرار کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف فوری اقدامات کئے جائیں اور صوبہ بلوچستان کو دہشت گردوں کے نرغے سے آزاد کروانے کے لئے فی الفور فوجی آپریشن کیا جائے اور دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملت جعفریہ پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور ملت جعفریہ سے امتیازی سلوک روا نہ رکھا جائے،اور ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کرم ایجنسی اور ملحقہ علاقوںمیں فوجی آپریشن کیا جائے اور دہشت گردوں کا قلع قمع کر کے کوہاٹ سے پاراچنار جانے والے راستوں کو فی الفور بحال کیا جائے جو کہ گذشتہ تین سالوں سے دہشت گردوں کے قبضہ میں ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ میں کہا کہ سانحہ عاشورکراچی ا ور سانحہ اربعین میں شہیدہونے و
الوں کے اصل قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے ،جبکہ سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین میں شہد ہونے والوں اور ذخمی ہونے والوں کے لواحقین کو حکومتی امداد جلد از جلد فراہم کی جائے۔
الوں کے اصل قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے ،جبکہ سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین میں شہد ہونے والوں اور ذخمی ہونے والوں کے لواحقین کو حکومتی امداد جلد از جلد فراہم کی جائے۔