پاکستانی شیعہ خبریں

ملک بھر میں ملت جعفریہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے میں امریکی اور اسرائیلی ہاتھ کارفرما ہے۔مولانا منور نقوی

 

shiite_mwm_press_ulemaملک بھر میں ملت جعفریہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے میں امریکی اور اسرائیلی ہاتھ کارفرما ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنمامولانا منور نقوی،ذکی عابدی،میثم عباس اور دیگر نے کراچی میں امام بارگاہ علی رضا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا منور نقوی نے کہا کہ آج دہشت گردوں کی جانب سے ملک بھر میں ملت جعفریہ کی نسل کشی کی جا رہی ہے جس کے پیچھے صہیونی اور امریکی استعمار کا ہاتھ کار فرما ہے  جو محب وطن پاکستانیوں کو اپنے مذموم عزائم کا نشانہ بنا کر مملکت خداد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے کوئٹہ،کوہاٹ،ہنگو اور دیگر علاقوں میںکالعدم دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ ،ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والوں پر خود کش حملوںکا سلسلہ جاری ہے جبکہ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے خطر ناک دہشت گرد مختلف طریقوں سے ملت جعفریہ کے عمائدین کونہ صرف ہراساں کر رہے ہیں بلکہ ملت جعفریہ کی نسل کشی کرنے کی گھناؤنی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے اور اپنے غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے سر گرم عمل ہیں،جس کا کھلا ثبوت گزشتہ کئی سالوں سے کوئٹہ میں ملت جعفریہ کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھایا جا رہاہے جس کے نتیجہ میں سینکڑوں معصوم جانوں کا نقصان ہو چکا ہے کہ جن میں ملک و ملت کے معمار یعنی ڈاکٹرز،انجئنیرز،اور دیگر اہم شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے قومی معماروں کو صرف اس لئے لقمہ اجل بنا دیا گیاکہ وہ مکتب تشیع سے تعلق رکھتے تھے جبکہ گذشتہ دنوں بھی بے لگام دہشت گردوں نے کوئٹہ کی سر زمین پر معروف شیعہ رہنما کے فرزند اور مقامی بینکار کو اس وقت شہید کیا جب کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے جا رہا تھا اور پھر جب شہید ارشد زیدی کو ذخمی حالت میں مقامی اسپتال پہنچایا گیا تو وہاں بھی دہشت گردی کی کاروائی سامنے آئی جس کے نتیجہ میں مقامی شیعہ رہنماؤںسمیت پولیس کے اعلیٰ افسران اور اپنی ڈیوٹی پر معمور ذرائع ابلاغ کے افراد بھی مظلومانہ شہادت سے سر فراز ہوئے جبکہ دوسری جانب ایک کالعدم دہشت گرد جماعت جوکہ گذشتہ 3دہائیوں سے مملکت خداد پاکستان مین بے گناہ شیعیان پاکستان کے خون سے ہولی کھیلتی آئی ہے بڑے فخر سے دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری قبول کر لیتی ہے،صرف یہی نہیںبلکہ کوہاٹ کی صورتحال پربھی غور کریں تو گذشتہ تین سال سے پشاور سے پارا چنار کرم ایجنسی جانے والی سڑک پر بھی انہی طالبان دہشتگردوں کا قبضہ ہے جو کہ وقتاً فوقتاً شیعان حیدر کرار کو اغوا کر رہے ہیں اور بھاری تاوان حاصل کر رہے ہیں جبکہ دوسری صورت میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین کو سفاکانہ دہشت گردی کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں،حال ہی میں کئی ٹرک ڈرایؤرز کو بھی شہید کیا گیاہے کہ ان کا گناہ صرف یہ تھا کہ وہ اشیائے خورد ونوش لے کرکرم ایجنسی پارا چنار گئے تھے جبکہ انھیں واپسی پر سفاکانہ انداز سے شہید کر دیا گیا،گذشتہ روز بھی انہ دہشت گردوں نے کوہاٹ ،اورکزئی ایجنسی میں دو خود کش دھماکے کرکے 40سے زائد معصوم لوگوں کو شہید کر دیا جبکہ سینکروں ذخمی ہیں،جبکہ بہت سے علاقوں میں متاثرین اپنے گھر بار سے دور پناہ گزین کیمپس میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔
رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا کہنا تھا کہ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ ایک طرف تو یہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خونخوار درندے کھلے عام محب وطن پاکستانیوںکا خون بہانے سے دریغ نہیں کر رہے دوسری طرف حکومت میں موجود کالی بھیڑیں بھی ان کی حمایت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رہیں،حکومتی مشیر اور وزراء ان کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے جلسوں اور ان کے مراکز پر ان دہشت گرد تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقات کرتے ہیں ،آخر یہ سب کیا ہو رہا ہے؟کہیں ایسا تو نہیں کہ خود حکومت کی سر پرستی میں ان دہشت گردوںکوکھلی چھٹی دے دی گئی ہے کہ جو چاہیں اور جہاں چاہیں اور جس کو چاہے مار دیں ؟
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان نے قیام پاکستان سے لے کراب تک مملکت خداد پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لئے ہر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جب کبھی بھی مملکت خداد پاکستان پر کوئی کڑا وقت آن پرا تو ملت جعفریہ نے آگے بڑھ کر ہر قسم کی قربانیاں پیش کیں ،آپ کو یاد ہو گا کہ قیام پاکستان کے وقت بھی ملت جعفریہ نے اپنے سرمایہ سے مملکت کی خدمت کی اور آج بھی سر گرم عمل ہے ،پاکستان کے دشمن بالخصوص امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر مغربی طاقتیں اور نظریہ پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ مملکت پاکستان میںا ستحکام کی فضا بر قرار رہے لہذٰا محب وطن ملت جعفریہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہاہے اور نسل کشی کی جا رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے،لیکن افسوس تو اس بات پر بھی ہے کہ حکومت پاکستان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اولادوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے دہشت گردوں کی پشت پناہی میں مصروف عمل نظر آتی ہے اور ملت جعفریہ کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے ،
کوئٹہ میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران سینکڑوں شیعہ عمائدین کو شہید کر دیا گیا لیکن آج تک ایک بھی مجرم گرفتار نہیں ہو ا،ہم صرف اور صرف پاکستان کی بقاء اور عزت کی خاطر صبر کا پیمانہ تھامے ہوئے ہیں
جس کو ملت جعفریہ کی کمزوری تصور نہ کیا جائے ،اگر حکومت پاکستان نے ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والے غیر انسانی سلوک کا نوٹس لیا جائے ۔
رہنماؤں نے کوئٹہ اور کوہاٹ میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ملک بھر میں جمعہ کو روز کو یوم احتجاج قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جمعہ کے روز بعد نماز جمعہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی جبکہ مرکزی مظاہرہجامعہ مسجد نور ایمان نارتھ ناظم آباد کراچی میں بعد نماز جمعہ کیا جائے گا۔
رہنماؤں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری،وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی،اور افواج پاکستان کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے پر زور مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں گذشتہ پانچ سالوں سے جاری شیعان حیدر کرار کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف فوری اقدامات کئے جائیں اور صوبہ بلوچستان کو دہشت گردوں کے نرغے سے آزاد کروانے کے لئے فی الفور فوجی آپریشن کیا جائے جبکہ کرم ایجنسی اور ملحقہ علاقوںمیں فوجی آپریشن کرکے دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے اور کوہاٹ سے پاراچنار جانے والے راستوں کو فی الفور بحال کیا جائے جو کہ گذشتہ تین سالوں سے دہشت گردوں کے قبضہ میں ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملت جعفریہ پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور ملت جعفریہ سے امتیازی سلوک روا نہ رکھا جائے ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ عاشوراکراچی ا ور سانحہ اربعین میں شہیدہونے والوں کے اصل قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے ۔جبکہ سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین میں شہد ہونے والوں اور ذخمی ہونے والوں کے لواحقین کو حکومتی امداد جلد از جلد فراہم کی جائے،جو کہ تاحال حکومتی وعدوںکے باوجود بھی نہیں دی گئی ،ہم یہاں یہ سوال کرنا بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ کیا انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی وہ دکانیں ہیں کہ جن کو بنانے کے لئے تو امداد دی جا رہی ہے جبکہ شہدائے عاشور اور اربعین کے لواحقین کو نظر انداز کیا جا رہاہے۔ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے ارو ان کے بڑھتے ہوئے ناپاک عزائم کو خاک میںملایا جائے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button