پاکستانی شیعہ خبریں

شہدائے ملت جعفریہ کی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی۔علامہ ساجد علی نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی ،شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ساجد نقوی حسینی سفارت خانہ ملیر میں شہداء کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ،ان کا کہنا تھا کہ عاشورا اور روز اربعین میں مسلمانوں کو کمزور کرنے کی سازش تھی جس کا مقصد افراتفری پھیلا کر ہمیں باہم دست و گریباں کرنا تھا  لیکن تمام طبقات نے اتحاد واتفاق سے کام لے کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ،ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور خود کش حملوں اور بم دھماکوں نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے لیکن حکمران خواب غفلت میں سوئے ہوئے ہیں انہیں عوام کی جان و مال کی کوئی پرواہ نہیں ۔آخر میں انہوں نے شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button