پاکستانی شیعہ خبریں
دنیا بھر کے ہزاروں باضمیر انسانوں نے اسرائیل کو عالم انسانیت کے لئے خطرہ قرار دے دیا

شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے اپنے اس پلیٹ فارم پرملک کی تمام سیاسی ومذہبی اور طلبا تنظیموں کو اکٹھا کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی عوام کے دل اب بھی قبلہ اول اور فلسطین کی مظلوم عوام کے ساتھ ہیں اور اپنے تمام داخلی مسائل کے باوجود آج بھی اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں ۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ ایک بنیادی مسئلہ ہے اور جس کی جڑیں پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک تک پھیلی ہوئی ہیں اور نہ فقط اسلامی ممالک بلکہ اب اس صف میں وہ بھی شامل ہیں جو کسی بھی سطح پر انسانیت کے نام پر فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور غاصب اسرائیل کی مخالفت کررہے ہیں ، 14مئی 1948 کوپیغمبروں کی سرزمین پر جس منظم سازش کے تحت برطانوی اور امریکی سامراج نے غاصب صہیونی ریاست کی بنیاد رکھی آج اس کے پورے ترسٹھ سال مکمل ہوگئے ہیں ، اسرائیل کے ناپاک وجود کی حفاظت اس کی توسیع اور صہیونی عزائم و نظریات کی تکمیل کیلئے جس طرح امریکا اور اس کے حواریوں نے عالم اسلام کو اپنے نرغے میں لیا ہے اس سے کوئی بچ نہیں سکا ہے ، عالم اسلام کے جس مسئلے کی بھی نشاندہی کی جائے اس کا سرا اسرائیل سے جاملتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان میں شامل تمام سیاسی و مذہبی و طلبہ تنظیمیں اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کے تمام مسائل کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے ۔
رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان (PLF.Pak)اور ملک کی طلباء تنظیموں بشمول پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان(PSF)،مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان۔نواز(MSF.N)،پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان(PSF)،انجمن طلباء اسلام پاکستان(ATI)،اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان(IJT)،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان(ISO)پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پاکستان(PSA)نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ ١٤ مئی
غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے دن کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گااور اس حوالے سے ملک بھر میں بالخصوص اسلام آباد،لاہور اور کراچی میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی،اس حوالے سے اسلام آباد میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء تنظیمیں اسلام آباد پریس کلب کے باہراسرائیل نامنظور اور امریکا مردہ باد احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا جبکہ کراچی میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے باہر بعد نماز جمعہ انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ،جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام مسجد بیت المکرم گلشن اقبال سمیت شہر کے مختلف مقامات پر بعد نماز جمعہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی،اسی طرح امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام خوجہ مسجد کھارادر سمیت مختلف مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ امریکا مردہ باد اور اسرائیل نامنظور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے،جبکہ 15مئی بروز ہفتہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور تمام طلباء تنظیموں کے زیر اہتمام مشترکہ اسرائیل نامنظور احتجاجی مظاہرہ کراچی پریس کلب کے باہر کیا جائے گا جس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما مظفر ہاشمی،قاضی احمد نورانی،علامہ آفتاب جعفری،اور دیگر خطاب کریں گے
،مہم کے آخری سلسلہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے 16مئی کو یوم مردہ باد امریکا قرار دیتے ہوئے نمائش چورنگی سے کراچی پریس کلب تک امریکا مردہ باد ریلی نکالی جائے گی ۔
،مہم کے آخری سلسلہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے 16مئی کو یوم مردہ باد امریکا قرار دیتے ہوئے نمائش چورنگی سے کراچی پریس کلب تک امریکا مردہ باد ریلی نکالی جائے گی ۔