پاکستانی شیعہ خبریں

فریڈیم فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت ،ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر احتجاج

mwm_2
فریڈیم فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت اور متعدد بے گناہوں کے قتل عام کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ان مظاہروں میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں نے غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کی بھر پور مذمت کی ، کراچی پریس کلب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو پوری دنیا کے لئے خطرہ قرار دیا اور کہا اگر دنیا میں امن کا قیام ممکن ہے تو فقط اس صورت میں کہ جب اسرائیل دنیا کے نقشے سے مٹ جائے ۔

کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور کراچی یونین آف جرنلسٹ کے مظاہرے سے بھی مولانا حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا جبکہ فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے امریکن قونصلیٹ کی طرف مارچ کی قیادت بھی کی۔

لاہور میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سکرٹری جنر ل علامہ عبدالخالق اسدی نے اُمت مسلمہ کی یکجہتی اور وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر عالم اسلام وحدت و اتفاق کا راستہ اپنا لے تو ہم اپنے ازلی دشمنوں پر فتح حاصل کرسکتے ہیں۔
اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں مرکزی سیکرٹر ی جنرل علامہ ناصر عباس جعفری ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی ، علامہ سید حسنین عباس گردیزی ، علامہ التجاع کاظمی ، مولانا محمد اصغر عسکری، مولانا اعجاز حسین بہشتی، مولانا عابد حسین بہشتی، مولانا جواد ترابی ، مولانا تصور جوادی اور دیگرافراد نے شرکت کی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے عالمی میڈیا کے سامنے غزہ کے مسلمانوں کے خلاف صہیونی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ OIC اور UNکا اجلاس بلانے کی کوشش کی جائے اور عالم اسلام ملکر اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرے۔ اس دوران مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے بین الاقوامی عربی چینل العالم اور دنیا نیو ز کو بھی انٹر ویودیئے ۔
ملکی اور غیر ملکی ٹی وی چینلز روھی ٹی وی ، اپنا ٹی وی ، وائس آف امریکہ ، العالم ، اور اے اَر وائے کو انٹرویو دیتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہید ی نے کہا کہ اگر عالمی سامراج امریکہ کی پشت پناہی نہ ہوتی تو اسرائیل غزہ کے مسلمانو ں کے خلاف جارحیت کی جرائت کبھی نہ کرتا ۔ لہٰذا اصل مجرم امریکہ ہے اور تمام دنیاکے مسلمانوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ اسرائیلی اور صہیونی جرائم کے پیچھے اصل مجرم کون ہے۔اسرائیل کو ختم کرناآج کی مظلوم اور ستم رسیدہ دنیا کی سب سے بڑی خواہش ہے۔ اسرائیل ظلم سے وجود میں آیا ہے اور ظلم قائم رہنے کے لئے نہیں بلکہ تباہی اور بربادی اُس کا مقدر ہوتی ہے۔ ہماری مسلمان حکومتوں نے جس دن امریکی غلامی کا طوق گلے سے اتار کر آزادی اور سربلندی سے اپنے فیصلے خود کیے اور اپنی قوموں کی اُمنگوں کی ترجمانی خود کی اُسی دن اسرائیل کا خاتمہ ہوجائے گا۔لہٰذا اگر حکمران عزت چاہتے ہیںتو امریکی سامراج کی بجائے اپنی قوموں کی ترجمانی کریں اور اپنی قوموں کی غیرت و حمیت کو عالمی فورم پر بیان کریں۔
گلگت بلتستان میں بھی اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ ہوا جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتسان کے سیکرٹری جنر ل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے کی۔ یہ ریلی جامع مسجد گلگت سےUN دفتر تک نکالی گئی۔ UN کے دفتر کے سامنے مظاہریں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ نیئر عباس نے غزہ کے بے گناہ مسلمانو ں سے اظہار یکجہتی کیا اور عالمی سامراج کے خلاف مسلم اُمہ کے اتحا د،وحدت او ر فرقہ وارنہ ہم آہنگی پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button