پاکستانی شیعہ خبریں

شہید فاؤنڈیشن پاکستان کا شہید میموریل اسپتال بنانے کا منصوبہ

shaheed_foundation_pakistanکراچی۔شہید فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان عابد حسین رضوی کا کہنا ہے کہ شہید فاؤنڈیشن پاکستان نے شہر کے وسط میں ”الشہید میموریل اسپتال ”بنانے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے ۔عابد حسین رضوی نے شیعت نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید میموریل اسپتال کے قیام کا مقصد بالخصوص شہداء کے خانوادوں اوربالعموم ملت جعفریہ کے مستحق افراد کا بہترین علاج معالجہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ شہید فاؤنڈیشن پاکستان نے اپنے قیام سے اب تک وہ تمام کام انجام دئیے جو ابتداء میں مشکلات ضرور تھیں مگر نا ممکن نہیں،انہوں نے کہا کہ شہید فاؤنڈیشن پاکستان وہ واحد ادارہ ہے جو مملکت پاکستان میں ملت جعفریہ کے شہداء کے خانوادوں کی کفالت میں مصروف عمل ہے اور اس کام میں مومنین کا تعاون قابل ستائش ہے ، جس کا اجر ان کو اللہ تعالیٰ کی ذات دے گی۔
شہید فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان عابد رضوی کا کہنا تھا کہ شہید فاؤنڈیشن نے شہداء کے خانوادوںکی کفالت کے ساتھ ساتھ اب فلاحی کاموں میں بھی قدم بڑھا دیا ہے ،جن میں حادثے کے ذخمیوں کے گھریلو اخراجات،تانک میں واٹر سپلائی پروجیکٹ شامل ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ”الشہید میموریل اسپتال” کا منصوبہ ہے جس کا ارادہ شہید فاؤنڈیشن پاکستان کے قیام کے انتہائی ابتدائی دنوں میں کر لیا گیا تھا۔ان کاکہنا تھا کہ اس حوالے سے چند سوال لوگوں کے ذہنوںمیں پیدا ہو سکتے ہیں ،وہ سوال یہ ہیں۔
٭    اتنے اسپتال ہونے کے باوجود ایک اور اسپتال کیوں؟
٭    اس سے شہداء کے خانوادوں کا تعلق ؟
٭    یہ اتنا بڑا پراجیکٹ کیسے مکمل ہو گا؟
٭    کیا کیا سہولتیں میسر ہوں گی؟
یہ وہ سوال ہیں جو ہمارے ذہنوں میں فوراًجنم لیتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ کمیونٹی بیس پر اسپتال بھی موجود ہیں اور ممکنہ سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں لیکن کیا ان اسپتالوں کی تعداد کافی ہے؟جواب یقینا نہیں میں ہو گا۔
شہید فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان عابد رضوی نے الشہیس میموریل اسپتال کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسپتال کے قیام سے خانوادہ شہداء کو علاج کی سہولیات میسر ہوں گی ،اسی طرح ملت کے دیگر مستحق مریض بھی فائدہ اٹھا سکیں گے،انہوں نے بتایا کہ ابتداء میں الشہید میموریل میں کم از کم 100مریضوں کے داخلہ کی سہولت جو انشاء اللہ ضروریات کے حساب سے بڑھائی جا سکے گی،انتہائی نگہداشت جس میں تمام تر جدید سہولیات میسر ہوں گی،مثلاً چوبیس گھنٹے ایمر جنسی ،آنتوں کے معائنے،پھیپھڑوں کی نالیوں کا معائنہ،کی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔اس کے علاوہ جدید ااپریشن تھیٹر جس میں تمام تر ایمر جنسی کی سہولیات میسر ہوں گی ،او پی ڈی تقریباً ہر شعبے کے ماہرین کی او پی ڈی اور مریض داخل کرنے کی سہولت،چوبیس گھنٹے فارمیسی،ایکسرے،سی ٹی اسکین،اور جیسی جدید سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا،جبکہ ایک ایسی ٹیسٹ لیبارٹری موجود ہو گی جس کی رپورٹس شہر کی کسی بھی معیاری لیبارٹری سے موازنہ کی جا سکیں گی،آخر میں انہوں نے مومنین سے اپیل کی کہ اس پراجیکٹ میں شہید فاؤنڈیشن پاکستان کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیں،اور یہ منصوبہ ایک ایکڑ پانچ ہزار گز زمین پر بنایا جائے گا جس کی کل قیمت تقریباً سات کروڑ روپے ہے،ان کاکہنا تھا کہ شہید فاؤنڈیشن پاکستان نے یہ منصوبہ اس عزم کے ساتھ شروع کیا ہے کہ یقینا مومنین شہید فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ تعاون فرمائیں گے ،خدا ہماری اور آپ کی توفیقات میں اجافہ فرمائے۔آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button