پاکستانی شیعہ خبریں
ملت جعفریہ کی نسل کشی۔شہزاد رضا شہید

کراچی میں 9جون کی صبح کو بہادر آباد کے علاقے میں کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے ناصبی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والا شیعہ نوجوان کراچی کے علاقے ناظم آباد کا رہائشی تھا ،واضح رہے کہ شہزاد رضا کے بھائی آصف رضا کو کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صھابہ کے ناصبی دہشت گردوں نے یکم جون کو ناظم آباد انکوائری آفس پر اپنی مذموم دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجہ میں وہ شہید ہو گئے تھے۔
شہید شہزاد رضا کی نماز جنازہ بدھ شام کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں قائم امام بارگاہ شاہ کربلا میں بعد نماز مغربین ادا کی گیٔ جبکہ شہید کے جسد کاکی کو تدفین کےلئے سپر ہائی وے پر قائم وادیئ حسین (ع)قبرستان لے جایا گیا، یہ بات یاد رہے کہ کراچی میں سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین (چہلم)امام حسین علیہ السلام کے بعد سے اب تک کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے ناصبی دہشت گردون کی جانب سے سات سے زائد شیعہ نوجوانوں جن میں ڈاکٹرز بھی شامل ہیں، کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا جا چکاہے ،اور حکومت سندھ تاحال کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صھابہ کے ناصبی درندوں کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آتی ہے ،دوسری جانب ایسا بھی محسوس ہوتا ہے کہ حکومت سندھ کالعدم دہشت گرد جماعتوں ،سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی،اور ناصبی درندوں کی سر پر ستی کر رہی ہے جس کی واضح مثال وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مفتی فیروز الدین ہزاروی کے کالعدم دہشت گرد گروہوں کے ساتھ روابط ہیں۔