پاکستانی شیعہ خبریں

امریکہ جنگی مجرم ہے،ایران پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں

Allama_Raja_Nasirمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ ناصر عباس جعفری نے سیکورٹی کونسل کی طرف ایران پر پابندیاںعائدکرنے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے  جس نے اس کا غلط استعمال کیا ہے لہٰذا ایک جنگی مجرم کو کیسے حق پہنچتا ہے کہ وہ کسی پرُامن ملک کے خلاف پابندیوں کی قرارداد پیش کرے۔انھوں نے سیکورٹی کونسل کی جانب سے ایران پر پابندیاںعائد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اِسے مسلم ملک کےخلاف متعصب رویہ قرار دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق العار ف ہاؤس اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی غیور عوام وحدت اور ایمانی جذبے سے ماضی کی طرح ا ن پابندیوں کا سامنا کرے گی اور عالمی سامراج امریکہ کو ہر محاذ پر شکست دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کی کسی بھی مذموم کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا اور ہر محاز پر اس کے خلاف سینہ سپر ہوگا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کو اکھٹا ہوجانا چاہیے تاکہ اس خطے میں امریکہ کو روکا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button