پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے خلاف آپریشن کیا جائے

TNFJتحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں شیعہ افراد کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم دہشت گرد ناصبی گروہ سپاہ صحابہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے اور فوجی آپریشن کیا جائے۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تحریک نفاز فقہ جعفریہ کے صدر علامہ وقار حسن  ے کراچی میں مسلسل شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پیر کے روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی ،انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور شہر کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائے اور کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کرے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے فرقہ وارانہ فسادات کی اصطلاح استعمال کر کے واقعات کا رخ موڑنے اور کالعدم تنظیموں کو تحفظ فراہم کرنی کو شش کی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والی شیعہ اور سنی مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ شیعہ سنی فساد کا نتیجہ نہیں بلکہ شیعہ اور سنی آپس میں متحد ہیں اور بھائی بھائی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ اور اس کے ناصبہ دہشت گردجن کو حکومتی سرپرستی بھی حاصل ہے وہ شہر کا امن خراب کرنے اور فرقہ وارانہ فسادات کی گھناؤنی سازشوں میں مصروف عمل ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے دہشت گردی کے مراکز پر فوجی آپریشن کرے اور شہر میں امن و امان کی فضا یقینی بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button