پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم دہشت گرد سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان کے گر دگھیرا تنگ

Ministry_of_Interior_pakistanوفاقی وزارت داخلہ نے سندھ سمیت چاروں صوبائی حکومتوں کو خبر دار کیا ہے اور کہا ہے کہ چاروں صوبوں میں کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کو دوسرے ناموں سے کام نہ کرنے دیا جائے اور ان کے کارکنان کو گرفتار کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی حکومتوں کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں سختی کے ساتھ متنبہ  کیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ ۔لشکر جھنگوی،طالبان اور ان سے ملحقہ تمام دہشت گرد گروہوں کو کسی بھی دوسرے نام سے کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے اور ان کے گرفتار کارکنوں کی جیلوں سے رہائی بھی نا ممکن بنا دی جائے۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی فہرست کے مطابق کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی،طالبان اور ان سے ملحقہ دیگر بائیس دہشت گرد گروہوں کے علاوہ تین رفاہی تنظیموں کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے کارکنوں پر خاص نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ ان کالعدم دہشت گرد جماعتوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان سمیت دیگر کے ملک کے تینوں صوبوں میں پانچ ہزار سے زائد کارکنان فعال ہیں جن کی اکثریت ان دہشت گردوں کی مالی معاونت بھی کرتی ہے جبکہ ان دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تربیت یافتہ دو ہزار دہشت گرد غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث ہیں اور کراچی میں مذہبی منافرت پھیلانے کے لئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہی کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان سمیت دیگر ملحقہ دہشت گرد گروہ پنجاب میں بھی تخریب کاری میں ملوث ہیں جبکہ صوبہ بلوچساتان میں غیر بلوچوں کے قتل عام ،مساجد امام بارگاہوں میں بم دھماکوں اور دیگر ملک دشمن سر گرمیوں میں شامل ہیں اور انہی دو ہزار دہشت گردوں کی وجہ سے ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی شہر میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان کے دیگر ناصبی گروہوں کی دہشت گردانہ کاروائیوں کے سبب گذشتہ ایک ماہ میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز،انجینرز،مصنف اور نوجوانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے اور ایک درجن سے زائد شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا جا چکا ہے،امید کی جا رہی ہے کہ وزارت داخلہ کی اس رپورٹ پر جلد از جلد عمل درآمد کر کے کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور ان سے ملحقہ دیگر تمام دہشت گرد گروہوں کا قلع قمع ہو سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button