پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ ،:ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ، ایک زخمی

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے جناح روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے دوکانیں بند کروادیں جبکہ طوغی روڈ
اور علی بہادر روڈ پر بھی ٹائر جلاکر احتجاج کیا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک طرف تو کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کے ہاتھوں ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب حکومت اورو پولیس انتظامیہ سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتلوں کی گرفتاری میں تاحال ناکام نظر آ رہے ہیں،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ میں حکومتی شخصیات اور پولیس کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔
واضح رہے کہ شہید ہونے والے دونوں بھائی حسنین علی اور احسن علی کندھاریامام بارگاہ کے صدر محمد علی لالا کے بھتیجے ہیں جبکہ زخمی ہونے والانویدعلی انکا بیٹا ہے۔ یاد رہے کہ دہشت گردوں نے دو ماہ قبل محمد علی لالا کے داماد ارشد زیدی کو بھی فائرنگ کر کے شہید کر دیاٹھا۔