پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کے چار ناصبی دہشت گرد رشوت کے عوض رہا

karachiکالعدم دہشتگرد تنظیموں سپاہ صحابہ او ر لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے چار اہم خطرناک ناصبی دہشت گرد ہفتہ کی صبح گرفتار ہونے کے بعد با اثر حکومتی شخصیات اور رشوت کے باعث رہا کر دئیے گئے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے حسن کالونی میں پولیس نے  ہفتہ کی صبح چھاپہ مار کر کالعدم دہشت گرد تنظیموںسپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے چار ناصبی دہشت گردوں ،دلاور الیاس،اصغر الیاس،اشرف الیاس اور قاسم الیاس کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ،چاروں ناصبی دہشت گرد سگے بھائی ہیں اور شہر بھر میں ہونے والی ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کارانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب حسن کالونی کے علاقے میں واقع ایک مسجد و امام بار گاہ میں جشن ولادت باسعادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ محفل میلاد کے اختتام پر کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے چاروں ناصبی دہشت گردوں نے امام بارگاہ پر حملہ کر دیا جس کے سبب ایک شیعہ نوجوان شدید ذخمی ہو گیا،تاہم پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے چاروں ناصبی دہشت گردوں کو ہفتے کی صبح 6بجے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ،ناصبی دہشت گردوں کے پاس سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہواتھا،تاہم تفصیلی اطلاعات ملنے تک یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ حکومتی اور با اثر شخصیات نے فوری طور پر پولیس انتظامیہ کو زیر دباؤ لے کر ان چاروں ناصبی دہشت گردوں پر قائم مقدمات دفعہ 324,(اقدام قتل)دفعہ 354(پولیس مقابلہ)دفعہ 13-D(نا جائز اسلحہ،نا قابل ضمانت)کو ختم کروا دیا ،اطلاعات کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم سپا ہ صحابہ کے چاروں ناصبی دہشت گردوں سے ان مقدمات کو ختم کرنے کے لئے پولیس کے افسران نے بھاری رشوت حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ پولیس نے بھاری رشوت لینے کے بعد کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے چاروں ناصبی دہشت گردوں کو ضمانت پر رہا کر دیاہے ،جس کے بعد حسن کالونی میں مقیم شیعہ آبادی نے شدید احتجاج اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ کے چاروں ناصبی دہشت گردوں کو فوری طور پر زیر حراست لیا جائے اور رشوت خور پولیس افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
دوسری جانب ملت جعفریہ کے نمائندوں نے دو روز قبل دو شیعہ نوجوانوں نعمان اور دانش کی بلا جواز گرفتاری اور پھر جیل کسٹرڈی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس انتظامیہ اور کالعدم دہشت گرد تنظیمیں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی آپس میں باہم ملے ہوئے ہیں اور ملت جعفریہ کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں ،انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ بلا جواز گرفتار کئے جانے والے دونوں شیعہ نوجوانوں نعمان اور دانش کو فوری رہا کیا جائے جبکہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے ان چاروں ناصبی دہشت گردوں کو فوری گرفتار کر کے مقدمات قائم کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button