پاکستانی شیعہ خبریں

دشمن اسلام و پاکستان شیعہ سنی کو لڑوانا چاہتا ہے

JAP__JUPجعفریہ الائنس پاکستان کے وفد نے حیدر آباد میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سر براہ علامہ عباس کمیلی کی سربراہی میں جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سربراہ مولانا صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات کی ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ الائنس پاکستان کا وفد سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ عباس کمیلی کی سربراہی میں حیدر آباد پہنچا جہاں پر وفد نے سربراہ جمعیت علمائے پاکستان  مولانا صاحبزادہ ابولخیر محمد زبیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں رہنماؤں نے جذبہ خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بالخصوص کراچی میں ہونے والی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے نتیجہ میں بے گناہ شیعہ اور سنی افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف مملکت خداد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے،رہنماؤں کاکہنا تھا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی نے حکومت کو یر غمال بنا رکھا ہے پاکستان کے شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں جو کہ قابل مذمت فعل ہے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شیعہ اور سنی آپس میں بھائی ہیں اور بیرونی سازشی استعماری عناصر پاکستان کے عوام کو تقسیم در تقسیم کرنا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں جو کبھی بھی اسلام کے جسم سے الگ نہیں کئے جاسکتے ،دشمن یہ بات جان لیں کہ پاکستان کی بقاء کے لئے اور اسلام کی سر بلندی کی خاطر چند زر خرید ناصبی پنجابی طالبانوں کے سامنے سر خم نہیں کیا جائے گا بلکہ دہشت گردوں کا مقابلہ عزم و ہمت اور شجاعت کے ساتھ کیا جائے گا،ان کاکہنا تھا کہ اسلام نے قربانی کا درس دیا ہے اور مسلمان ہونے کے ناطے اسلام کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے مگر اتحاد اور محبت کی فضاء کو سبو تاژ نہیں ہونے دیں گے۔
اس موقع پر رہنماؤں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں اور پنجابی طالبان دہشت گردوں کے خلاف کراچی میں فوری آپریشن کیا جائے او ر شہر کراچی میں بسنے والے محب وطن پاکستانیوں کی جان ومال ،عزت و آبرو کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ،ورنہ ملک بھر میں شیعہ اور سنی مشترکہ احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کر دیں گے جس کے نتیجہ میں حکومت کو سنگین نتائج کا سامنا کر نا ہو گا۔
ملاقات میں جعفریہ الائنس پاکستان کے مولانا حسین مسعودی،سلمان مجتبیٰ،شبر رضا اور جعفریہ الائنس پاکستان حیدر آباد کے صدر سید راشد رضوی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button