پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ :امام بارگاہ کے متولی شہید

ابتدائی معلومات اور عینی شاہدین کے مطابق امام بارگاہ کشمیر آباد کے متولی استاد علی محمد نماز جمعہ کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ گھات لگائے طالبان ناصبی دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ کر کے شہید کردیا،شہید کو ابتدائی طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم استاد علی محمددار فانی سے کوچ کر گئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ کئی برس سے کوئٹہ میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز،انجینئرز،اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن حکومت بلوچستان کی جانب سے ملک و اسلام دشمن طالبان دہشت گردوں کے خلا ف موثئر کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔
