پاکستانی شیعہ خبریں
داتا دربار خودکش حملہ ملک دشمن عناصر کی کاروائی ہے۔

شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مرکزی دفتر العارف ہاؤس اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گر د ایک خاص فکر سے تعلق رکھتے ہیں جو اپنے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے اس طرح کی گھناؤنی اور بیہمانہ حرکتیں کررہے ہیںجو کبھی شیعہ عبادت خانوں پر حملہ کرتے ہیں تو کبھی اہلسنت کی عبادت گاہوں پر۔ اب تو ان لوگوں اولیاء اللہ کے مزارات کو اپنا نشانا بنانا شروع کردیا ہے۔ یہ لوگ ملک اور اسلام دونوں کو بدنام کررہے ہیں او ر وطن عزیز پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے اس طرح کی کاروائیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور دہشت گردوں کے خلاف مضبوط حکمت عملی کے تحت آپریشن کرے تاکہ ملک کو ان
ناصور وںسے محفوظ بنایا جاسکے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس وقت ملک کا کوئی ایسا کونہ نہیں ہے جہاں پر عوام کو نشانا نہ بنایا جارہا ہو، اس وقت کوئٹہ ، کراچی ، ڈیرہ اسماعیل خان پاراچنار ، اندرون بلوچستان اور دیگر کئی اسے علاقے ہیں جہاں پر ہر آئے روز قتل عام کیا جارہا ہے لیکن حکومت اُن افراد کو پکڑنے میں کامیاب دکھائی نہیں دیتی۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوراً ان واقعات میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائے۔ انہوں نے کوئٹہ میں کشمیر امام بارگاہ کے صدر علی محمد کے قتل کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔