پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گلگت، ذکر اہلبیت ؑ سننے کے جرم میں دو شیعہ جوان شہید کردیے گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم وہابی جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے گلگت کےعلاقے نلتر بالا مسجد کے سامنے منقبت اہل بیت ؑ سننے کے جرم میں پتھراؤ اور فائرنگ کرکے دو شیعہ جوانوں فرجاد حسین اور سلیم عباس کو بے دردی سے شہید کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا گاڑی میں منقبت اہل بیت ؑ سننے ہوئے پکنک منانے کے لئے جانے والے دو جوانوں پر نلتر بالا مسجد کے سامنے کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں نے حملہ کردیا ۔

عینی شائدین کے مطابق موقع پر موجود سپاہ صحابہ کے مسلح حملہ آوروں نے گاڑی روک کر شیعہ جوانوں سے منقبت بند کرنے کامطالبہ کیا جسے شیعہ جوانوں نے رد کردیا اور آپس میں تکرارشدت اختیار کرگئی۔

بعد ازاں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نےدونوں شیعہ جوانوں پر حملہ کردیا اور شدید پتھراؤ کرکے دونوں کو شدید زخمی کردیا۔ عینی شائدین کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ بھی کی جس سے 1مومن فرجاد حسین شہید جبکہ دوسرا مومن سلیم عباس شدید زخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق دونوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرو ں نے فرجاد حسین کی موت کی تصدیق کردی جبکہ سلیم عباس بھی دوران علاج جام شہادت نوش کرگیا۔

واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے سابق صوبائی صدر اور مسلم لیگ ن کے موجودہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن کی پشت پناہی میں ملک دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کا نیٹ ورک اس پرامن خطے میں تیزی سے مضبوط ہورہا ہے ۔

وزیر اعظم پاکستان، آرمی چیف اور مقتدر ادارے گلگت بلتستا ن میں بڑھتی دہشت گرد کارروائیوں اور کالعدم جماعتوں کے مضبوط ہوتے نیٹ ورک کے خاتمے کے لئے فوری موثر اقدامات بروئے کار لائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button