پاکستانی شیعہ خبریں
زاہدان دھماکوں میں امریکی ایجنٹ سلفی ملوث ہیں،شیعہ علماء کرام کی مذمت

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سانحہ زاہدان پر ہر پاکستانی شیعہ کی آنکھ اشک بار ہے اور پاکستان کے شیعہ عوام ایران کے عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ان کاکہنا تھا کہ یہ وہی امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ سلفی دہشتگرد ہیں جنہوں نے گذشتہ تین دہائیوں سے نلت جعفریہ پاکستان کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رکھاہے جس کے سبب ہزاروں پیروان اہل بیت علیہم السلام شہید اور ذخمی ہو چکے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ زاہدان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے سفاک سلفی دہشتگردوںنے ولادت امام حسین علیہ السلام کے جشن میلاد پر حملہ کر کے اپنے سفاک درندہ اور یزیدی صفت ہونے کا کھلا ثبوت دیاہے۔
اس کے علاوہ ملک کی تمام شیعہ تنظیموں بشمول امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، مرکزی تنظیم عزاء پاکستان،شیعہ علماء کونسل پاکستان،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،ہیئت آئمہ مساجد ،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان و دیگر کے رہنماؤں نے بھیہ سانحہ زاہدان کی شدید مذمت کی ہے ۔