پاکستانی شیعہ خبریں
ایک لاکھ سے زائدعاشقان شہید حسینی مجلس وحدت مسلمین کے "وحدت ملت کنونشن"میں شرکت کے لئے روانہ،

اسلام آباد۔ ( )ایک لاکھ سے زائد عاشقان شہید حسینی مجلس وحدت مسلمین کے ـ”وحدت ملت کنونشن”میں شرکت کے لئے روانہ، کنونشن کے تمام انتظامات احسن طریقے سے مکمل کرلیئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے شوریٰ عالی کے اجلاس کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے پہنچنے والے وحدت قافلون کی رہنمائی کے لئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے داخلی راستوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے جا رہے ہیں تا کہ ملک بھر سے آنے والوں کو یکم اگست کو منعقد ہونے والے”وحدت ملت کنونشن و استحکام پاکستان ریلی”میں شرکت میں کسی بھی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ انہون نے کہاکہ یکم اگست کو”وحدت ملت کنونشن”جوکہ ملک گیر اجتماع ہے ملک میں جاری دہشت گردی، فرقہ واریت ، بدامنی کی فضاء کو ختم کرنے نیز غیرملکی مداخلت کے خلاف اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے مختلف سیاسی ، سماجی ، اور مذہبی شیخصیات کنونشن میں شرکت کریں گی اور وحدت ملت کنونشن ا ور استحکام پاکستان ریلی سے خطاب کریں گے۔
اس موقع پر اجلاس میں شریک مختلف امور کی کمیٹیوں کے ذمہ داران نے چیئرمین کنونشن علامہ محمد امین شہیدی کو انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام امور کی کمیٹیاں اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں دن رات مصروف عمل ہیں جبکہ انتظامی امور کی 10سے ذائد کمیٹیوں میں 500 سے زائد کارکنان حصہ لے رہے ہیں جبکہ بارہ سو سے زائد وحدت سکاؤٹس اور امامیہ اسکاوٹس سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔