پاکستانی شیعہ خبریں
مجلس وحدت مسلمین کراچی کا سیلاب زدہ گان کے لئے امدادی فنڈ کا قیام

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے ملک میں سیلاب ذدگان کی امداد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جہاں جہاں بھی عوام سیلاب اور دیگر مشکلات سے دوچار ہیں ان کی مدد کرنا ہماری دینی ،مذہبی اور شرعی فریضہ ہے لہذٰا اس فریضہ سے کوتاہی گناہ کبیرہ تصور کی جائے گی ۔
رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ حسن ظفر نقوی نے پاکستان اور بالخصوص کراچی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں مصیبت میں پھنسے ہوئے اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے لئے بڑھ چرح کر حصہ لیں اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ریلیف کیمپوں اور مرکزی آفس میں اپنے عطیات،غذائی اجناس،اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاءجمع کروائیں اور ملک کے تین صوبوں کے لاکھوں بے کس افراد کی مدد میں ہمارے ساتھ تعاون کریں،ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے امدادی رقوم اور عطایت جمع کرنے کے لئے اکاﺅنٹ نمر کا اجراءکر دیا ہے عوام اپنے عطیات اس اکاﺅنٹ نمبر پرجمع کروا سکتے ہیں۔جبکہ امدادی اشیاءجمع کروانے کے لئے کمیٹی کے رابطہ نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Acc title:Hassan Zafar Naqvi
PLS2840-4 Alleid bank FTC Branch 072 shahrah-e-faisal, Karachi