پاکستانی شیعہ خبریں

ناصبی دہشتگروں کے ہاتھوں عابد شیرازی شہید

Shaheed-Abid-Shiraziکراچی کے علاقے بلوچ کالونی ڈیوٹی فری شوپ کے سامنے کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایک اور بے گناہ شیعہ مرزا عابد شیرازی ولد مرزا احمد شیرازی کو شہید کردیا ۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطا بق باون سالہ مرزا عابد شیرازی کوکالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں نے  بلوچ کالونی ڈیوٹی فری شاپ کے سامنے فائرنگ کرکے اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر محمد علی سوسائٹی سے اپنے آفس(آئی،آئی چندریگر روڈ) جارہے،شہید عابد مرزا کے سر میں چار گولیاں لگیں جس کے سبب آپ دار فانی سے کوچ کر گۓ ۔
شہید مرزا عابد شیرازی عزا ء خانہ زہرا کے ٹرسٹی مرزا اصغر شیرازی کے بڑے بھائی اورشہر کراچی معروف تاجر تھے ۔واضح رہے گزشتہ کئی ماہ سے شہر کراچی میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ناصبی دہشت گردوں کے ہاتھوں مسلسل ٹاگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے،جبکہ حکومت تاحال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور سانحہ عاشور امام حسین علیہ السلام اور سانحہ اربعین امام حسین علیہ السلام سمیت کئی اہم واقعات میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔
دوسری جانب ملت جعفریہ میں مرزا عابد شیرازی کی المناک شہادت پر شدید غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے اور عوام حکومت کے خلاف شدیدسراپا احتجاج ہیں،شہید مرزا عابد شیرازی کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین خراسان پر  ادا کی گٔی ،واضح رہے کہ شہید نے اپنے پسماندگان میں دو بیٹیاں ،ایک بیٹا اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button